قومی خبریں

نوین پٹنائک چنندہ لوگوں کے لئے حکومت چلا رہے ہیں اور نریندر مودی ارب پتیوں کے لئے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار بی جے ڈی نے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی سے خفیہ سمجھوتہ کیا ہے اور دونوں کا مقصد صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
IANS

بھونیشور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو اوڈیشہ میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نوین پٹنائک کی قیادت والی بی جے پی حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی پر ذاتی مفاد کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایک دوسرے سے ساز باز کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار بی جے ڈی نے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی سے خفیہ سمجھوتہ کیا ہے اور دونوں کا مقصد صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Published: undefined

کے سالے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نوین پٹنائک حکومت نے بی جے پی کے ساتھ ساز باز کر کے مختلف شعبوں میں ریاست کے وسائل کی لوٹ کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو لوٹی گئی دولت ریاست کے باشندگان کو واپس کر دی جائے گی۔

Published: undefined

لوگوں کے جوش و خروش اور بھرپور حمایت کے درمیان راہل گاندھی نے کہا کہ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک چنندہ لوگوں کے لئے حکومت چلا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی ارب پتیوں کے لئے حکومت چلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک ہیں لیکن ریاستی حکومت ان کے معاون وی کے پانڈین چلا رہے ہیں۔

Published: undefined

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’دہلی کے انکل جی (وزیر اعظم مودی) اور نوین پٹنائک نے اوڈیشہ کے لوگوں کو پان (پانڈین، امت شاہ، نریندر مودی اور نوین پٹنائک) کی پیشکش کی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے حاضری سے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آئی تو خواتین کے بینک کھاتے میں ہر ماہ 2 ہزار روپے جمع کئے جائیں گے، بے روزگار نوجوانوں کے کھاتے میں 3 ہزار روپے جمع کئے جائیں گے اور 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ عوام کو 500 روپے میں سلنڈر دیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کانگریس پارٹی کی نیائے اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں واپسی کرتی ہے تو اس سے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’پی ایم مودی نے 22 ارب پتیوں کو 16 لاکھ کروڑ روپے گئے۔ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ہم تمام غریب کنبوں کی فہرست تیار کریں گے اور ہر ایک خاندان سے ایک خاتون رکن کا انتخاب کریں گے اور اس کے کھاتے میں سالانہ ایک لاکھ روپے منتقل کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کانگریس کے ایک سال کے انٹرنشپ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا اور منریگا اسکیم کے تحت اجرت میں اضافہ کرنے، آنگن باڑی اور آشا ورکرس کی تنخواہ کو دوگنا کرنے، کسانوں کے لئے زرعی قرض معاف کرنے اور ایم ایس پی گارنٹی قانون سمیت کئی وعدے کئے۔

خیال رہے کہ اوڈیشہ میں 13 مئی سے شروع ہونے والے چار مراحل میں بیکوقت اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined