وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ یعنی 29 مئی کو اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔ اب وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے اس کو لے کر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جلسے میں کہا کہ میری طبیعت خراب ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
نوین پٹنائک نے کہا، "اگر وہ میری صحت کے بارے میں اتنے فکر مند ہیں اور وہ پہلے ہی عوامی طور پر مجھے اپنا اچھا دوست بتا چکے ہیں۔ انہیں بس اپنا فون اٹھانا ہے اور مجھے فون کرنا ہے اور میری صحت کے بارے میں پوچھنا ہے۔‘‘
Published: undefined
بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ نوین پٹنائک نے مزید کہا، "اڈیشہ اور دہلی کے کئی بی جے پی رہنما گزشتہ 10 سالوں سے میری صحت کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ میں وزیر اعظم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ افواہوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے، وزیر اعظم کو اڈیشہ کو برسوں سے خصوصی زمرہ کا درجہ دینے اور کوئلے کی رائلٹی پر نظرثانی کے مطالبے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اڈیشہ کے لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
Published: undefined
28 مئی کو اڈیشہ کے میور بھنج میں ایک ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں نوین بابو کی صحت کس طرح اتنی بگڑ گئی ہے۔ کیا ان کی بگڑتی صحت کے پیچھے کوئی سازش ہے؟حال ہی میں اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں نوین پٹنائک ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کے ہاتھ کانپتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران اسٹیج پر موجود بی جے ڈی لیڈر وی کے پانڈیان نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنی پیٹھ کے پیچھے چھپا لیا۔
Published: undefined
اڈیشہ کی سیاست پر مضبوط گرفت رکھنے والے وی کے پانڈیان کو نوین پٹنائک کا جانشین سمجھا جاتا ہے۔ پانڈیان سابق آئی اے ایس افسر رہ چکے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اڈیشہ اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد وی کے پانڈیان کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز