قومی خبریں

لاپتہ طیارے کا پتہ لگانے کی مہم میں بحریہ بھی شامل

بحریہ کا پی -8 آئی طیارہ خاص راڈار اور الیکٹرو آپٹیکل اور انفرا ریڈسینسر سے لیس ہے۔ طیارے کا پتہ لگانے کے لئے دن رات مہم چلائی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: اروناچل پردیش میں لاپتہ فضائیہ کے اے این -32 طیارے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے اور فوج اور دیگر ایجنسیوں کے بعد اب بحریہ بھی تلاشی مہم میں شامل ہو گئی ہے۔

Published: undefined

بحریہ کے مطابق اس کے ٹوہی طیارے پی- 8 آئی نے آج دوپہر تمل ناڈو میں واقع بحریہ کے فضائی فوجی اڈے آئی این ایس رجالی سے اڑان بھری۔ یہ طیارہ فضائیہ کے کارگو طیارے کی تلاش کے لئے جورہاٹ اور میچكا کے درمیان پرواز کرے گا۔ پی -8 آئی طیارے خاص راڈار اور الیکٹرو آپٹیکل اور انفرا ریڈسینسر سے لیس ہے۔ طیارے کا پتہ لگانے کے لئے دن رات مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اے این -32 طیارے نے پیر کے روز 12 بجکر 25 منٹ پر آسام کے جورهاٹ سے اروناچل پردیش کے مغربی ضلع سيانگ میں واقع میچكا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ کے لئے اڑان بھری تھی۔ ایک بجے کے قریب اس طیارے کا کنٹرول پینل اور دیگر ایجنسیوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے میں عملہ کے آٹھ رکن اور پانچ دیگر مسافر سوار ہیں۔ فضائیہ نے طیارے سے رابطہ ٹوٹنے اور اس کے منزل تک نہیں پہنچنے پر اس کی تلاش کے لئے ضروری کارروائی شروع کر دی۔

Published: undefined

اس مہم میں کارگو طیارہ سی -130، اے این -32، ایم آئی -17 ہیلی کاپٹروں اور فوج کے ہیلی کاپٹروں کو لگایا گیا ہے۔ فضائیہ نے کہا ہے کہ کچھ رپورٹوں میں طیارے کا ملبہ ملنے کی بات کہی گئی تھی لیکن ابھی تک کسی طرح کے ملبے کا پتہ نہیں چلا ہے۔ تلاشی مہم میں فوج کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اور سول ایجنسیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

Published: undefined

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل راکیش سنگھ بھدوريا سے پیر کے روز ہی بات کرکے لاپتہ طیارے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس میں سوار افراد کی سلامتی کی تمنا ظاہر کی۔ اے این -32 طیارے کا سب سے زیادہ خوفناک حادثہ 22 جولائی 2016 میں ہوا تھا۔ چنئی کے تامبرم ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا وہ ہوائی جہاز خلیج بنگال کے اوپر اڑان کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں 29 افراد سوار تھے اور اس کے بارے میں بعد میں کوئی سراغ نہیں لگا تھا۔ دس سال پہلے 2009 میں بھی اروناچل پردیش میں بھی ایک اے این -32 طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں بھی 13 افراد سوار تھے۔ سال 1999 میں دہلی میں اے این -32 طیارے کے حادثے میں 21 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined