قومی خبریں

نوسنکلپ شیویر: پرینکا گاندھی نے کارکنان سے کہا ’امید مت چھوڑو، جوش کے ساتھ لڑو‘

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’اگر آپ یہاں بیٹھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے امید نہیں چھوڑی ہے، آپ کانگریس کے نظریات پر کھڑے رہے ہیں اور یہ آپ کی سب سے بڑی حصولیابی ہے۔‘‘

نوسنکلپ شیویر سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی
نوسنکلپ شیویر سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی تصویر سوشل میڈیا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز لکھنؤ میں کہا کہ اتر پردیش میں پارٹی کارکنان کو اب نئے سرے سے جوش کے ساتھ لڑنے کی تیاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے لکھنؤ واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ’نوسنکلپ شیویر‘ کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اور ساتھ ہی کہا کہ ’’جو امید کھو چکے تھے، وہ پہلے ہی جا چکے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کانگریس کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ یہاں بیٹھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے امید نہیں کھوئی ہے۔ آپ کانگریس کے نظریات پر کھرے رہے ہیں اور یہ آپ کی سب سے بڑی حصولیابی ہے۔‘‘ انھوں نے کانگریس کارکنان سے یہ گزارش بھی کی کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے اس دوران مختلف ایشوز کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے ایشوز اور یہاں تک کہ کچھ نئے ایشوز بھی اٹھائے، لیکن ظاہری طور پر یہ کافی نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی ریاستی یونٹ لکھنؤ میں دو روزہ ’نوسنکلپ شیویر‘ منعقد کر رہی ہے۔ یوپی اسمبلی انتخاب کے بعد اس طرح کا یہ پہلا موقع ہے۔ ورکشاپ کے دوران غور و خوض پر مبنی ایک سیشن بھی منعقد کیا جائے گا اور پارٹی کے لیے نئے قرارداد پر صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں سبھی عہدیداران، ضلع اور سٹی پریسیڈنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی، 2022 کے اسمبلی انتخاب میں کھڑے ہوئے امیدوار، پارٹی کے مختلف سیل کے صدور اور ترجمان بھی شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined