نئی دہلی: نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے حوالہ سے مودی حکومت کے خلاف ’نوکری دو یا ڈگری واپس‘ مہم چلائی۔ ایک پریس بیان میں این ایس یو آئی نے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت مرکز میں آئی ہے، ملک کے نوجوان اور طلباء خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں کیونکہ یونیورسٹی میں بھاری فیس کی ادائیگی اور اچھے نمبر حاصل کرنے کے باوجود آج وہ بے روزگار گھوم رہے ہیں کیوں کہ وزیر اعظم مودی طلباء اور نوجوانوں کو روزگار نہیں دے پا رہے ہیں۔
Published: undefined
این ایس یو آئی نے کہا کہ ان کی مہم کا بنیادی مقصد ملک کی موجودہ مودی حکومت کو ملک کی حقیقت سے واقف کرانا ہے۔ اس مہم کے تحت پورے ملک سے 5 لاکھ طلباء کی ڈگریاں اکٹھا کر کے ڈگری ہولڈر بیروزگاروں کے حقیقی اعداد و شمار کو ملک کے سامنے رکھنے کا کام کریں گے۔
Published: undefined
پریس بیان کے مطابق، ’’ہمارے ملک کی کل آبادی 138.35 کروڑ ہے جس میں سے 34.33 فیصد نوجوان ہیں۔ اسی مناسبت سے ہندوستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے لیکن موجودہ مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کے ذریعہ نوجوانوں کو بے روزگاری کی طرف دھکیل رہی ہے۔
Published: undefined
بی جے پی حکومت نے 2014 میں ملک کے نوجوانوں کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر سالانہ 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، جس کے مطابق اب تک 12 سے 13 کروڑ افراد کو روزگار ملنا چاہیے تھا لیکن ’قومی نمونہ سروے‘ کی رپورٹ کے مطابق 2017-18 میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6.1 فیصد ہو گئی، یہ شرح 2011۔12 میں 2.2 فیصد تھی۔
Published: undefined
این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن کہتے ہیں کہ مودی حکومت کے مرکز میں آنے کے بعد گزشتہ 45 برسوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ مرکز میں مودی حکومت کا واحد مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بے روزگار بنانا ہے۔ ہندوستان میں ریلوے سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے لیکن مودی حکومت نے ریلوے کی نجکاری کر کے ملک میں بے روزگاری بڑھانے کا کام کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف ورکنگ انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں نوٹ بندی کے باعث 50 لاکھ افراد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسی طرح سرکاری امتحانات کے نتائج میں تاخیر کر کے بھی مودی حکومت نے ملک میں بے روزگاری کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ آر آر بی-این ٹی پی سی نے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کے لئے امتحان 2015 میں کرایا تھا جس میں 57 لاکھ امیدوار بیٹھے تھے۔ جس کے نتیجہ کا 2 سال بعد اعلان کیا گیا۔ جس کی وجہ سے 57 لاکھ نوجوان 2 سال سے مالی بحران سے گزر رہے تھے۔
Published: undefined
ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد کا اندازہ اس حقیقت سے بھی لگا سکتے ہیں کہ جب کلرک کی ملازمتوں کے لئے درخواستیں سامنے آتی ہیں تو پھر بی ٹیک اور پی ایچ ڈی طلباء بھی درخواست دیتے ہیں۔ این ایس یو آئی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے ہم پورے ملک کے نوجوانوں اور طلباء کی پریشانیوں کو حکومت کے سامنے رکھا جائے گا اور حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، بصورت دیگر ہم ملک گیر تحریک کا اہتمام کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula