اب انل امبانی کی ملک چھوڑکر بھاگنے کی باری ہے: راہل
کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج یہ اندیشہ ظاہر کردیا کہ ملک کے بڑے تاجر انل امبانی ہندوستان چھوڑ کر بھاگ سکتے ہیں۔ گاندھی نے لودھی روڈ تھانے کے سامنے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’...شاید اب انل امبانی بھی بھاگ جائیں۔‘‘ راہ گاندھی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے فیصلے کے خلاف اپنی احتجاجی گرفتاری پیش کی۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
راہل نے کہا کہ اصل واقعہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے (رافیل سودے میں) انل امبانی کی مدد کی ہے۔ راہل سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف مبینہ منمانی کارروائی پر حکومت کے خلاف کانگریس کے احتجاج کی قیادت کررہے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی رافیل سودے سے متعلق حقائق کی پردہ پوشی کرنا چاہتے تھے اور سی بی آئی کے سربراہ کے خلاف اسی لئے کارروائی کی۔ انل امبانی کے30 ہزار کروڑ روپے کے منافع کے نظم میں وزیر اعظم نے مدد کی تھی۔ گاندھی نے اس موقع پر بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے وجے مالیہ اور نیرومودی کی مثالیں بھی دیں۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
مودی رافیل گھپلے میں جیل جانے کے ڈر سے سی بی آئی پر حملہ کررہے ہیں: راہل
سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر دن میں تقریباً گیارہ بجے شروع ہوئے دھرنا اور مظاہر ہ میں کانگریس کے صدر تقریباً دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک شامل رہے اور اس کے بعد راہل گاندھی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، پارٹی کے لیڈر دیپندر ہڈا، پارٹی کے اعلی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور پرمود تیواری سمیت کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی رافیل گھپلے میں جیل جانے کے ڈر سے سی بی آئی پر حملہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ ملک کا چوکیدار سی بی آئی، الیکشن کمیشن، لوک سبھا اور اسمبلیوں سمیت تمام اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ اس مظاہرہ میں سی پی آئی کے ڈی راجا اور جنتا دل یو کے سابق رہنما شرد یادو بھی موجود تھے۔
(یو این آئی)
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
وزی اعظم کی سچائی جلد سب کے سامنے ہوگی: راہل گاندھی
میڈیا سے بات کرے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’وزیر اعظم بھاگ سکتے ہیں، چھپ سکتے ہیں لیکن آخر کار سچائی سب کے سامنے آ جائے گی۔
وزیر اعظم مودی نے گھبراہٹ میں سی بی آئی سربراہ کے خلاف کارروائی کی، انہیں برطرف کرنے سے بھی مودی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘‘
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
سی بی آئی بحران پر مارچ، راہل گاندھی حراست میں
سی بی آئی بحران کے خلاف کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ کے تحت دہلی کے دیال کالج سے سی بی آئی کے صدر دفتر تک راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے مارچ نکالا۔ اس دوران پولس نے راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ راہل کے علاوہ اشوک گہلوت، پرمود تیواری سمیت دیگر کانگریس رہنماؤں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لینے کے بعد کانگریس رہنماؤں کو لودھی اسٹیٹ پولس اسٹیشن لے جایا جا رہا ہے۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
ویڈیو: سی بی آئی سربراہ کی برطرفی پر دہلی میں کانگریس کا مارچ
کانگریس رہنماؤں اور کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف مارچ
دہلی کے دیال کالج سے سی بی آئی کے صدر دفتر کی جانب کانگریس نے مارچ نکالنا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی بھی مارچ میں پہنچ گئے ہیں مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
دہلی: کانگریس کے مارچ کے پیش نظر سی بی آئی کے صدر دفتر کے باہر سیکورٹی سخت
دہلی کے دیال سنگھ کالج سے سی بی آئی کے دفتر کی طرف کانگریس کا مارچ شروع ہو گیا ہے۔ کچھ ہی دیر میں راہل گاندھی مارچ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ مارچ میں کانگریس رہنما آنند شرما، سی پی آئی کے ڈی راجا اور شرد یادو بھی شامل ہیں۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
سی بی آئی کے لکھنؤ واقع دفتر کے باہر بھی کانگریس کا احتجاج چل رہا ہے۔ لکھنؤ میں ہو رہے مظاہرہ میں کانگریس رہنما راج ببر بھی شامل ہیں۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
سی بی آئی کے ریاستی دفاتوں پر کانگریس کا احتجاج
سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما کی برطرفی کے خلاف ملک بھر میں کانگرس کا احتجاج جاری ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ، کرناٹک کے بنگلورو اور تمل ناڈو کے چنئی میں کانگریس کا احتجاج کیا جا رہا ہے۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
دہلی میں دیال سنگھ کالج کے باہر کانگریس رہنماؤں اور کارکنان کا جم غفیر
دہلی میں دیال سنگھ کاجل کے باہر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان جمع ہو گئے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں کانگریس کا مارچ سی بی آئی کے صدر دفتر کی جانب کوچ کرے گا۔ کانگریس کے رہنما جے ویر شیرگل نے کہا کہ رافیل کا کھیل کرنے والی مودی-شاہ کی جوڑی گھبرائی ہوئی ہے، اسی لئے راتوں رات سی بی آئی کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کی برطرفی کے خلاف کانگریس سراپا احتجاج
سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کو مودی حکومت کی جانب سے چھٹی پر بھیجے جانے کے خلاف آج کانگری ملک گیر احتجاج کر ہے ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ آلوک ورما رافیل سودے سے وابستہ کاغذت جمع کر رہے تھے اور جل دہی اس معاملہ کی جانچ کا حکم دینے والے تھے۔ کانگریس کے مطابق جیسے ہی حکومت کو اس بات کی خبر لگی اس نے آدھی رات کو آلوک ورما کو ہٹا دیا۔
کانگریس کارکنان احتجاج کے دوران دہلی میں واقع سبی بی آئی کے اہم دفتر اور ریاستوں کی راجدھانیوں میں سی بی آئی دفاتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
دریں اثنا راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے لوگوں سے کانگریس کے احتاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ’’صبح 11 بجے ہم لودھی روڈ کے دیال سنگھ کالج سے سی بی آئی صدر دفتر تک مارچ نکالیں گے، لوگوں سے پہنچے کی اپیل ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے رافیل غھوٹالہ کی تفتیش کو روکنے کے مقصد سے جابرانہ اور غیر آئینی طریقہ سے سی بی آئی سربراہ کو ہٹا دیا۔ اسی طرح کے مظاہرہ ملک بھر میں کئے جائیں گے۔‘‘
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
کانگریس کے سی بی آئی کے صدر دفتر پر مظاہرہ کے پیش نظر حفاظت کے انتظامات پختہ کر دئے گئے ہیں۔ کانگریس کے ساتھ ٹی ایم سی رہنما بھی اس مظاہرہ میں شامل ہوں گے۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Oct 2018, 10:33 AM IST