قومی خبریں

راجیہ سبھا: اتر پردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ پر ووٹنگ 9 نومبر کو

راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کے لئے 9 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جن پر اراکین کا میعاد کار 25 نومبر کو ختم ہو رہا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لئے بھی 9 نومبر کو ہی پولنگ ہوگی

فائل تصویر / یو این آئی
فائل تصویر / یو این آئی 

لکھنؤ / دہرادون: اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لئے 9 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جن اراکین کا میعاد کار 25 نومبر کو ختم ہو رہا ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے منگل کو راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ ان سیٹوں کے لئے 20 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہوگی۔ 28 نومبر کو کاغذات کی جانچ ہوگی وہیں 2 نومبر تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ 9 نومبر کو صبح 9 تا شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج کے اعلان کا امکان ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یو پی کی 10 سیٹوں میں تین بی جے پی کے پاس ہیں جبکہ تین سماج وادی پارٹی (ایس پی) دو کانگریس اور دو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کھاتے میں ہیں۔ اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین کی تعداد کے لحاظ سے ان انتخاب میں بی جے پی کو کم سے کم چھ سیٹوں کا فائدہ ہونے کا امکان ہے وہیں ایس پی کو دو سیٹوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اترپردیش کی راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں میں بی جے پی کے نیرج شیکھر، ارون سنگھ اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، ایس پی کے پروفیسر رام گوپال یادو، ڈاکٹر چندر پال سنگھ یادو اور روی پرکاش ورما، کانگریس کے پی ایل پنیا جبکہ بی ایس پی کے جاوید علی خان اور راجا رام کا میعاد کار 25 نومبر کو ختم ہو رہا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ سے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا راج ببر کی بھی میعاد کار 25 نومبر کو ہی ختم ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined