نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ چین نے ہندوستانی سرحد پر متعد پوائنٹ پر قبضہ کرلیا ہے لیکن مودی سرکار اس بارے میں کچھ بھی بولنے کے لئے تیار نہیں ہے اور اٹھائے جانے والے سوالوں کا جواب نہیں دیتی ہے۔ جس سے واضح ہے کہ حکومت راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا حوالہ دے کر اس مسئلے سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہی ہے کیونکہ اس کے لئے قومی سلامتی کا معاملہ اہم نہیں ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کے روز یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی فوجیوں کی دخل اندازی پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ثابت کردیا کہ چین کا ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کرنا اور قومی سلامتی کا معاملہ ان کے لئے اہم نہیں ہے بلکہ ان کیلئے اہمیت اس بات کی ہے کہ ’جومیں نے بولا ہے وہی سچ ہے‘ اور دوسرا اہم مسئلہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کانگریس مسلسل چینی قبضے سے متعلق حقائق کے ساتھ حکومت سے سوالات پوچھ رہی ہے لیکن حکومت اس کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ مودی اس بارے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں اور وہ صرف اس بات پر قائم ہیں کہ چین نے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہ ہندوستانی سرحد میں ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کا چین کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ بی جے پی صدر مسلسل چین کا سفر کرتے رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں، جب مودی خود گجرات کے وزیر اعلی تھے، انہوں نے چار بار چین کا دورہ کیا اور جب وہ وزیر اعظم بنے تو پانچ بار چین گئے۔ اس کے علاوہ، مودی وزیر اعظم بننے کے بعد سے 18 بار چینی قیادت سے مل چکے ہیں اور اب وہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیلواڑ کر رہے ہیں اور چینی فوج کے ذریعہ ہندوستانی زمین پر قبضے کے بارے میں کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز