نیشنل میڈیکل فورم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یوکرین سے نکالے گئے میڈیکل طلبا کو جنگ سے متاثر ماننے کی گزارش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ان طلبا کو مجبوری کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دونوں ممالک (روس اور یوکرین) کے درمیان افسوسناک جنگ کے نتیجہ کار ان متاثر طلبا کے لیے مناسب روزگار اور رہنے کے مواقع کا نقصان ہوا اور اس طرح جنیوا سمیلن کے ضمن میں ان طلبا کو جنگ زدہ یا جنگ متاثرہ مانا جانا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
نیشنل میڈیکل فورم کے سربراہ ڈاکٹر پریم اگروال نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف جنگ زدہ علاقوں سے طلبا کو لانے سے انھیں مدد نہیں ملے گی۔ وہ جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہمیں ان کی پڑھائی پوری کرانے کے لیے ان کے لیے وَن ٹائم اسپیشل کلاؤز بنانا ہوگا۔‘‘ اگروال نے کہا کہ فورم انھیں جنگ متاثرہ قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کرے گا۔
Published: undefined
خط میں آگے کہا گیا ہے کہ ’’روس اور یوکرین کے درمیان چل رہی جنگ کے سبب یوکرین کے سبھی شہروں میں زبردست تباہی ہوئی ہے اور لوگوں کی جان چلی گئی ہے، جس سے اس ملک سے ہندوستانی میڈیکل طلبا کی ہجرت ہوئی ہے۔ یہ طلبا جنگ میں شامل نہیں تھے لیکن جنگی علاقے میں مقیم تھے اور اس طرح دشمنی کے بہت زیادہ جوکھم میں تھے۔‘‘
Published: undefined
حالانکہ اب انھوں نے اپنی تعلیم اور بہتر روزگار کو حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا ہے۔ ایسے میں فورن نے حکومت سے ان مجبوری میں ہجرت کرنے والے طلبا کو جنگ سے متاثر قرار دینے کی گزارش کی ہے تاکہ میڈیکل برادری ان کی ممکن مدد کر سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز