قومی خبریں

اراضی قوانین سے متعلق حکومت کی وضاحت سفید جھوٹ: نیشنل کانفرنس

اراضی قوانین کی بدولت ہی جمو ں و کشمیر میں غربت اور افلاس کا خاتمہ ہوا اور یہاں کے کسانوں کو کسی بھی بحرانی کیفیت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ پورے ملک کے کسانوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

فائل تصویر سوشل میڈیا 
فائل تصویر سوشل میڈیا  

نیشنل کانفرنس نے اراضی قوانین کی منسوخی سے متعلق حکومتی وضاحت کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ اصل حقائق کو عوام سے چھپانے کی مذموم کوشش ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ انہوں نے عوام کے حقوق سلب کئے ہیں اور اسی لئے گمراہ کن اور فریبی ہتھکنڈے اپنا کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے اراضی قوانین انقلابی تھے جن کو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان انقلابی قوانین کی بدولت ہی یہاں غربت اور افلاس کا خاتمہ ہوا اور یہاں کے کسانوں کو کسی بھی بحرانی کیفیت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ پورے ملک کے کسانوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پورے ملک میں جہاں کسان مسلسل طور پر یشانیوں میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں اور بکھمری کے علاوہ خودکشی کا رجحان ایک عام بات ہے اس کے برعکس جموں وکشمیرمیں ایسا کچھ نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ یہاں کے اراضی قوانین عوام مخالف تھے اگر ایسا ہوتا تو پھر یہاں بھی ملک کی دیگر ریاستوں کی طرف بکھمری اور کسانوں کی خودکشی کا رجحان عام ہوتا لیکن یہاں ایسی ایک بھی مثال نہیں ملتی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپنے عوام دشمن اقدامات کو جواز بخشنے کے لئے سفید جھوٹ بول رہی ہے۔

Published: undefined

علی محمد ساگر نے کہا کہ زرعی قوانین سے متعلق شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے انقلابی اقدامات نے یہاں کے عوام کو غربت سے نکالا اور خوشحالی و فارغ البالی کا نیا سورج طلوع ہوا۔ ان قوانین سے صرف کشمیر یا مسلمان ہی مستفید نہیں ہوئے بلکہ لداخ اور جموں میں کشمیر سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا اور مسلمانوں کی طرح ہندﺅں، بودھوں، سکھوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی مستفید ہوئے۔ نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اراضی قوانین قانون ساز اسمبلی اور متواتر منتخبہ عوامی حکومتوں میں منظور کئے گئے تھے اور چند مٹھی بھر بیوروکریٹ ماضی کی عوامی حکومتوں کے فیصلوں کو غلط جتلا کر انہیں تبدیل نہیں کرسکتے۔ ایک جمہوری نظام میں ایسے اقدامات کے لئے کوئی بھی جگہ نہیں۔ جموں و کشمیر کے اراضی قوانین کو منسوخ کرنے کا طریقہ غیر آئینی ہے اور جمہوریت کے لئے سم قتل بھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر کے زرعی اصلاحات اور دیگر اراضی قوانین نے یہاں کے لوگوں کی تقدیر بدل دی اور آج ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کو اس لئے ان قوانین کی منسوخی کے بارے میں وضاحت دینی پڑی کیونکہ تینوں خطوں کے لوگوں میں ان اقدامات کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس 5 اگست 2019 کے بعد لئے گئے تمام فیصلوں کو مسترد کرتی ہے اور جموں وکشمیر اراضی قوانین کی منسوخی کو بھی ناقابل قبول قرار دیتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined