قومی خبریں

سری نگر میں ہوئے گرینیڈ بم حملے کی نیشنل کانفرنس نے کی مذمت

ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہمجھے تشدد کے اندوہناک واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر بہت رنج ہے۔ ہر طرح کے تشدد سے نفرت کی جانی چاہیے۔ میرے پاس حملے کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلی ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبداللہ نے اتوار کو موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں ہوئے گرینیڈ بم حملے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ “مجھے تشدد کے اندوہناک واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر بہت رنج ہے۔ ہر طرح کے تشدد سے نفرت کی جانی چاہیے۔ میرے پاس حملے کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ تشدد کی ایسی قابل مذمت حرکتیں صرف درد اور تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور جاں بحق افراد کے امن اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم رکھنے کی کوششوں کو ناکام کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ "میں واضح طور پر اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ فی الحال متاثرہ افراد کے لواحقین جس تکلیف اور اذیت سے گزر رہے ہیں اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کی روحوں کی سلامتی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ "

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined