نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے بی جے پی نے جن لیڈران کو یہاں بھیجا ہے وہ اپنے اپنے آبائی علاقوں کے لوگوں کی طرف سےمسترد کئے جا چکے ہیں اور ان کی اپنے لوگوں میں کوئی ساکھ نہیں ہے۔
Published: undefined
جماعت نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے انہی لیڈران کو یہاں بھیج کر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے خلاف زہرافشائی کرنے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا کام سونپاہے۔
Published: undefined
پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے جموں وکشمیر میں بی جے پی کی مہم چلانے آئے لیڈران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کے خلاف زہرافشائی ایک لاحاصل مشق ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام بی جے پی کے اصل عزائم اور اس کی حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بہار سے تعلق رکھنے والا بی جے پی کا ایک لیڈر آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے جی توڑ کوششوں میں لگا ہوا ہے اور جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی اور کرپشن کی دہائی دے رہا ہے۔ موصوف اگر اتنے ہی دیانتدار ہیں تو اپنی ریاست، جہاں بی جے پی مخلوط حکومت میں شامل ہیں، کا حال بیان کر کے بھی دکھائیں ۔
Published: undefined
نیشنل کانفرنس ترجمان نے مذکورہ بی جے پی لیڈر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی سے بہار اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سے کافی آگے ہے اور جہاں تک گھوٹالوں کا سوال ہے تو اس میں بی جے پی اور اس کی حکومتوں کا کوئی ثانی نہیں۔ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں بی جے پی کے لوگ ملوث ہیں جن میں سے کہیں تڑی پار بھی ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
این سی ترجمان نے بی جے پی لیڈران سے کہاہے کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں اور نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بند کریں۔ جموں و کشمیر میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بنیاد ڈالنے اور یہاں کے عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے نیشنل کانفرنس نے جو قربانیاں پیش کیں ہیں انہیں بی جے پی کے خود ساختہ لیڈران کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
Published: undefined
این سی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی یہاں غنڈہ گردی اور سرکاری مشینری کو اپنے اشاروں پر نچا کر ڈی ڈی سی انتخابات پر اثر انداز ہونے کوششوں میں مصروف ہے۔ ٹھیک اُسی طرح جس طرح سری نگر میونسپل میں میئر کے انتخاب کے وقت جمہوریت اور آئین کی دھجیاں اڑائیں گئیں اور معزز کارپوریٹروں پر پولیس کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا اور جس طرح سے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر قید و بند میں رکھا جارہا ہے اور انہیں کوئی بھی انتخابی مہم چلانے کی کوئی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined