گوالیار: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں کانگریس کی قیادت میں ایک قومی اتحاد قائم ہو گا اور اس کی ہی حکومت بنے گی۔
کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ نے گوالیار چمبل اورآنچل میں انتخابی مہم کے دوران جمعرات کو يواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات ’مودی ورسیز پورا ملک' ہو گیا ہے۔ سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے اس بار کانگریس کی سیٹوں میں کم از کم تین گنا اضافہ ہوگا۔ ہمارے اتحادیوں کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔ وہیں بی جے پی کی سیٹ 282 سے گھٹ کر 150 کے ارد گرد رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
اسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) كو اکثریت ملنے کی پوری امید ہے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو بھی ہم بات چیت کے ذریعےاس کا حل نکالیں گے۔ سبھی غیر قومی جمہوری اتحاد ی پارٹیوں (نان این ڈی اے) کا مقصد ایک ہے اور وہ بی جے پی کو اقتدار سے دوررکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ این ڈی اے میں بھی بہت سے لوگ نریندر مودی کو وزیر اعظم کے طور پر پسند نہیں کرتے۔ ہدف اگر ایک ہی ہو تو اتحاد آسان ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
تقریباً چار دہائیوں سے مرکزی سیاست میں سرگرم رہے کمل ناتھ نے دہراتے ہوئے کہا کہ سبھی جماعتوں کا مقصد بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ہے اور انتخابات کے بعد ہم سب آپس میں بات چیت کر کے قومی اتحاد قائم کرکے حکومت بنائیں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مایاوتی، اکھلیش یادو اور ممتا بنرجی جیسے لیڈروں کے ساتھ سبھی متحد رہ پائیں گے، کمل ناتھ نے دہرایا کہ جب سب کا مقصد ایک ہو تو چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔
Published: undefined
کمل ناتھ نے کہا کہ نریندر مودی نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران نوجوانوں کو سالانہ دو کروڑ روزگار دینے، شہریوں کے کھاتے میں 15 لاکھ پہنچانے اور کسانوں کو بھی کئی مراعات دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن مودی اور بی جے پی پانچ برسوں میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کر پائی۔
Published: undefined
سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس لئے اب مودی لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران ان اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بے روزگاری، زرعی شعبے کے مسائل اور چھوٹے تاجروں کے مسائل، بڑے مسائل ہیں۔ لیکن ان سے متعلق وزیر اعظم کوئی بات نہیں کر رہے ہیں۔ لہذا اب انہوں نے اپنی باتوں کو رخ قوم پرستی اور ملک کی سلامتی پر کی جانب موڑ دیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ملک کے عوام بہت سمجھدار ہے۔ وہ سب کچھ قبول کر سکتے ہے، لیکن انہیں دھوکہ دیاجائے، وہ یہ برداشت نہیں کر سکتے۔ اس لوک سبھا انتخابات میں ملک کے عوام مودی کو سبق سكھاكر ہی رہیں گے۔
ان کا دعوی ہے کہ ملک کے عوام یہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ ان کا مستقبل کانگریس کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ یہی پارٹی غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں سمیت سبھی طبقوں کے مفادات کی توجہ دے سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined