قومی ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر پریہ نندن پر آر ایس ایس کارکنان نے 25 جنوری کی صبح حملہ کیا۔ ان پر یہ حملہ سبریمالہ مندر معاملہ پر سوشل میڈیا میں کیے گئے ان کے پوسٹ کے بعد ہوا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چیرپو پولس اسٹیشن کے ایک پولس اہلکار نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ پولس اہلکار کا کہنا ہے کہ "ان کی پٹائی کی گئی اور ان پر گوبر ملا پانی پھینکا گیا۔ اس پورے واقعہ کی جانچ جاری ہے۔"
اس حملے کے بعد پریہ نندن نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص (حملہ آور) میرا انتظار کر رہا تھا۔ وہ میرے پیچھے آیا، مجھے مارا، گوبر والا پانی ڈال دیا۔ یہ سب صبح 9 بجے کے قریب ہوا۔" انھوں نے مزید کہا کہ "عام طور پر میں اسی راستے پر روزانہ صبح سات بجے کے آس پاس ٹہلتا ہوں، لیکن آج مجھے تاخیر ہو گئی۔ یہ صرف ایک شخص کا حملہ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے کئی لوگ ہیں۔"
Published: undefined
53 سالہ ڈائریکٹر، جن کی دوسری فلم 'پُلی جنم' کو 2006 میں سب سے بہترین فیچر فلم کا قومی ایوارڈ ملا تھا، ان کا ماننا ہے کہ یہ حملہ سبریمالہ پر ان کے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے ہوا جہاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آر ایس ایس والوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ پریہ نندن پر آر ایس ایس کارکنان کے حملے کی کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے حملوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ اظہارِ رائے کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ پینارائی وجین نے مزید کہا کہ "یہ ناپاک عمل صرف اس لیے ہوا کیونکہ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بات رکھی۔ پوسٹ آنے کے فوراً بعد ان کی تنقید ہونے لگی۔ یہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز