جالندھر: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ ملک صرف قوم پرستی سے نہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے چلتا ہے۔
Published: 15 May 2019, 6:10 PM IST
سسودیا یہا ں عام آدمی پارٹی کے جالندھر سے لوک سبھا امیدوار جسٹس زورا سنگھ کے حق میں روڈ شو میں حصہ لینے کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے روڈ شو سے پہلے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیر اعظم نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کو مضبوط کردیا ہے۔ ملک میں روزگار نہیں ہے، تعلیم نہیں ہے، تجارت برباد ہوگئی ہے، ملک اس طرح مضبوط نہیں ہوتا۔ یہ فرضی قوم پرستی ہے۔ اس کے خلاف ووٹ دینا چاہیے۔
Published: 15 May 2019, 6:10 PM IST
انہو ں نے کہا کہ اس عام انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے پاس کوئی ٹھوس موضوع نہیں ہے۔ بی جے پی کے پاس صرف پاکستان کا موضوع ہے۔ عام آدمی پارٹی عوامی اور ترقی کے موضوع پر الیکشن لڑ رہی ہے۔
Published: 15 May 2019, 6:10 PM IST
پنجاب کے برگاڑی میں بے ادبی کے واقعہ کے سلسلے میں سسودیا نے کہا کہ اکالی دل تو اسے کوئی معاملہ ہی نہیں سمجھتا ہے۔ لیکن ان کی پارٹی بے ادبی کے واقعہ کو لوگوں کے جذبات سے وابستہ مسئلہ مانتی ہے اور اس کے لئے قصوروارو کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کی کوشش ناکام رہنے پر سسودیا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کانگریس کے ساتھ صرف مودی کو ہرانے کے لئے اتحاد کرنا چاہتی تھی لیکن کسی سبب اتحاد نہیں ہوسکا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ مودی کو ہرانے کے لئے پنجاب میں اکالی دل کے خلاف ووٹ دیں۔
Published: 15 May 2019, 6:10 PM IST
انہو نے کہا کہ ریاست میں کانگریس نے بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اسمبلی الیکشن کے دوران لوگو ں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی لوگوں کے لئے کام کرتی ہے۔
Published: 15 May 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2019, 6:10 PM IST