قومی خبریں

نرسنگھانند کا معاملہ: جمعیۃ کے وفد کی غازی آباد پولیس کمشنر سے ملاقات، دہلی کے تھانہ میں شکایت درج

مولانا حکیم الدین قاسمی نے غازی آباد کے پولیس کمشنر کے سامنے کمیونٹی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگھانند کے توہین آمیز بیانات نے مسلمانوں کے دلوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے آج جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں غازی آباد کے پولیس کمشنر اجے کمار مشرا سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحریری یادداشت پیش کی، جس میں مہنت یتی نرسنگھانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نرسنگھانند پر الزام ہے کہ اس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف شام کو جمعیۃ کے وفد نے دہلی کے پولیس اسٹیشن میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے شکایت بھی درج کرائی۔ وفد میں ناظم عمومی مولانا حکیم الدین کے علاوہ مولانا مفتی اسجد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء غازی آباد، مولانا غیور قاسمی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا ذاکر قاسمی اور عظیم اللہ صدیقی شامل تھے۔ دہلی پولیس اسٹیشن کے وفد میں ایڈوکیٹ عاقب بیگ، مولانا قاسم نوری اور اسعد میاں بھی موجود تھے۔

Published: undefined

مولانا حکیم الدین قاسمی نے غازی آباد کے پولیس کمشنر کے سامنے کمیونٹی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگھانند کے توہین آمیز بیانات نے مسلمانوں کے دلوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نرسنگھانند کو دو سال قبل بھی نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ شرط یہ تھی کہ وہ دوبارہ ایسے بیانات نہیں دے گا لیکن اس نے مسلسل ان شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

مولانا قاسمی نے اس بات پر زور دیا کہ نرسنگھانند نے اس بار تمام حدیں پار کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ بھارتیہ نیایہ سنہتا، 2023 کی دفعات 79، 196(اے)، 197 (سی) اور (ڈی)، 299، 302 اور 352 کے تحت فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مجرم اپنے جرم کی سزا پا سکے۔

ایڈوکیٹ عاقب بیگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ غازی آباد میں جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے، اس میں بھارتیہ نیایہ سنہتا کی دفعہ 302 کے تحت درج مقدمہ کافی نہیں ہے، کیونکہ اس سے مجرم کو تحفظ فراہم کرنے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا دفعات کے تحت بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔ دریں اثنا، جمعیۃ علماء ہند کے قانونی امور کے نگراں مولانا نیاز احمد فاروقی وکلاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اس معاملے میں قانونی پیشرفت  کی جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined