سپول: کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ ملک کی چوکیداری کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی حقیقت میں انیل امبانی سمیت کچھ چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار ہیں اس لئے عوام نے انہیں ڈیوٹی سے ہٹانے کا من بنا لیا ہے۔
راہل گاندھی نے یہاں کانگریس امیدوار رنجیت رنجن کے حق میں منعقد ایک انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لوگ چوکیدار کی سچائی جاننے لگے ہیں اور انہیں ڈیوٹی سے ہٹانے کامن بنا لیاہے۔ مودی جی کتنی بھی کوشش کرلیں لیکن ہندوستان کی عوام انہیں اس بار وزیراعظم نہیں بننے دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی رافیل سودے کی جانچ ہو گی تو ملک کے چوکیدار اور انیل امبانی جیل جائیں گے۔
کانگریس صدر نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوکیدار ملک کا نہیں بلکہ انیل امبانی کی چوکیداری کرتا ہے ۔ انیل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے دے دیا ۔ وہیں 15 امیروں کا ساڑھے پانچ لاکھ کروڑ معاف کردیا۔ جی ایس ٹی یعنی گبر سنگھ ٹیکس اور نوٹ بندی جیسے فیصلے لیکر ملک کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ مودی جی نے 2014 کے انتخاب میں پورے ملک کی چوکیداری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے صرف وجے مالیا ، نیرو مودی ، انیل امبانی جیسے کوبیروں کی چوکیداری کی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کوسی سانحہ کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ جب کوسی میں سیلاب آیاتو مرکز کی اس وقت کی منموہن سنگھ حکومت نے 1100 کروڑ روپے کا پیکج دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کیااب اس علاقے میں سیلاب نہیں آتاہے ۔ ووٹ مانگنے کے علاوہ کیا چوکیدار کبھی یہاں کے مسائل کی چوکیداری کرنے آتا ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے کہاکہ اگر مرکز میں ان کی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو نیائے یوجنا (انصاف منصوبہ) شروع کیاجائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت پانچ کروڑ کنبہ کو راست انکے کھاتے میں 72 ہزار روپے ہر سال دیئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ خواتین کو لوک سبھا ، اسمبلی اور سرکاری نوکریوں میں35 فیصد ریزرویشن دیئے جائیں گے۔
راہل گاندھی نے روزگار کے معاملے پر مودی حکومت کو پوری طرح ناکام بتایا اور کہاکہ ” ہم ایک سال میں 22 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے جس میں دس لاکھ نوجوانوں کو پنچایت سطح پر ہی روزگار دیاجائے گا۔ ہم نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں حکومت بنتے ہی چار دنوں کے اندر کسانوں کا قرض معاف کیا ہے“۔ انتخابی اجلاس کو راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے صدر اپندر کشواہا اور ہندوسانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم ) کے صدر جیتن رام مانجھی سمیت دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined