پریاگ راج: اکھاڑا پریشد کے صدر و باگھمبری گدی کے مہنت نریندر گری کی گزشتہ پیر کو مشتہ حالت میں ہوئی موت کے معاملے میں نینی سنٹرل جیل میں بند تینوں ملزمین کو عدالت نے سات دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
پراسیکیوشن کے مطابق انکت تومر نے سی بی آئی کی جانب سے عرضی داخل کی۔ اس میں کہا گیا کہ مہنت نریندر گری کی موت معاملے میں ملزم آنند گری، آدھیا تیواری اور اس کا بیٹا سندیپ نینی جیل میں بند ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ اور شواہد جمع کرنا ضروری ہے۔ ملزمین کو 15 دنوں کے لئے پولیس حراست میں سونپا جائے۔
Published: undefined
چیف جوڈیشیل افسر(جی جے ایم) ہریندر ناتھ کی عدالت نے پراسیکیوشن افسر انکت تومر کی عرضی پر پیر کو سماعت کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ سے آنند گری، آدھیا تیواری اور سندیپ تیواری سے عدالت نے جانکاری لی۔ ملزمین نے دو تین دن کی ریمانڈ منظور کرنی کی اپیل کی تھی۔ لیکن عدالت نے سات دن کی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ عدالت نے منگل کی صبح نو بجے سے لے کر چار اکتوبر کی شام چھ بجے تک ریمانڈ دیا ہے۔
Published: undefined
آنندی گری کے وکیل سدھیر کمار شریواستو نے بتایا کہ ہم نے عدالت کے سامنے اپنا موقف رکھا یہاں پر سی بی آئی عدالت کا جیوریڈکشن نہیں ہے اور جوڈیشیل کسڈی میں سی بی آئی کے ذریعہ کوئی بیان درج نہیں کرایا گیا ہے۔ ایسے میں ان کی پولیس حراست نہیں بنتی ہے لیکن چیف جوڈیشیل افسر نے ان کی سات دن کی پولیس حراست منظور کرلی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined