پڈوچیری کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر وی. نارائن سامی نے بدھ کے روز مرکز کے ماتحت اس علاقہ میں صدر راج نافذ کرنے کی خبر پر ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’پڈوچیری میں صدر راج نافذ کرنا جمہوریت کا قتل ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ نے بدھ کو لیفٹیننٹ گورنر کی سفارش پر پڈوچیری اسمبلی کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
اس تعلق سے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر نارائن سامی نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے نامزد اراکین اسمبلی کا استعمال پڈوچیری کی منتخب حکومت کو گرانے کے لیے کیا اور پڈوچیری کی عوام آئندہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔ نارائن سامی نے بی جے پی پر جمہوریت کے قتل کا الزام عائد کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی ہند میں کانگریس کی واحد حکومت گر گئی۔ نارائن سامی اور ان کے اراکین اسمبلی کے ذریعہ واک آؤٹ کے بعد اسپیکر وی پی شیوکوجھنڈو نے اعلان کیا تھا کہ حکومت اپنی اکثریت ثابت نہیں کر سکی ہے۔ اس کے بعد پیر کے روز وزیر اعلیٰ وی. نارائن سامی نے لیفٹیننٹ گورنر ٹی. سوندراجن کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز