قومی خبریں

’نیم پلیٹ‘ تنازعہ: یوپی کے بعد اب راجدھانی دہلی کے نجف گڑھ میں دکانوں پر لکھا گیا نام اور موبائل نمبر

’نیم پلیٹ‘ کے متعلق بی جے پی کونسلر نے کہا کہ یہ پہل ہم لوگ کر رہے ہیں۔ ہر ریہڑی پر ان کا نام، فون نمبر اور ریہڑی نمبر لکھا ہوگا، ساتھ ہی آدھار مقامی پولیس و ایم سی ڈی انتظامیہ کو سونپا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش میں ریستورانوں اور ڈھابوں میں ’نیم پلیٹ‘ لگانے کا حکم خوب تنازعہ میں رہا تھا۔ ’کانوڑ یاترا‘ کے وقت انتظامیہ کی طرف سے کانوڑ کے راستے میں پڑنے والے تمام دکانداروں کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے دکان کے سامنے ایک ’نیم پلیٹ‘ لگائیں۔ اس نیم پلیٹ کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ دکان کا اصل مالک کون ہے۔ اس سلسلے خوب ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ بعد میں سپریم کورٹ نے حکومت کے اس فیصلہ پر روک لگا دی تھی۔

Published: undefined

اب کچھ ایسا ہی معاملہ ملک کی راجدھانی دہلی میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بی جے پی کونسلر امت کھرکڑی نے نجف گڑھ سبزی منڈی میں دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ لگوائی ہے اور سبھی کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹھیلے والوں نے اپنے نام اور فون نمبر ’نیم پلیٹ‘ پر لکھ رکھے ہیں۔

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کی طرف سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’دوستوں ہم نجف گڑھ سبزی منڈی میں آئے تھے۔ یہاں پر ایک نیا نظام بنا ہے۔ ایم سی ڈی انتظامیہ کے ذریعہ ہمارے امت کھرکڑی بھائی، جو مقامی میونسپل کونسلر بھی ہیں اور نجف گڑھ زون کے چیئر مین بھی ہیں۔ ان بھائی صاحب کے ذریعہ سشاسن (بہتر حکمرانی) کا ایک نظام بنایا گیا ہے۔ جو ’نیم پلیٹ‘ ہے اس پر نام اور نمبر لکھا گیا ہے۔ جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کون اس دکان کا مالک ہے۔‘‘

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں وہ شخص کہتا ہے کہ ’’کئی طرح کی شکایتیں آتی تھیں، مثلاً ملاوٹی سامان فروخت کیا جا رہا ہے یا دوسرے ممالک کے لوگ یہاں پھل فروخت کر رہے ہیں۔ اب اگر کوئی شکایت آئے گی تو پتہ چل جائے گا کہ دکان کا مالک کون ہے۔‘‘ ویڈیو بنانے والے شخص نے اس قدم کے لیے امت کھرکڑی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Published: undefined

’نیم پلیٹ‘ کے متعلق بی جے پی کونسلر نے کہا کہ کئی دنوں سے نجف گڑھ سبزی اور پھل منڈی میں شکایت آ رہی تھی کہ نامعلوم چہرے سڑک پر ریہڑی لگانے کے لئے آ رہے ہیں۔ ان لوگوں کو مقامی مارکیٹ ایسوسی ایشن جانتا ہی نہیں ہے۔ ایک روز ہم لوگوں کی مارکیٹ ایسوسی ایشن والوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں یہ طئے پایا کہ ہر ریہڑی پر ان کی پہچان کے لئے نام اور فون نمبر لکھا جائے، تاکہ پہچاننے میں آسانی ہو سکے۔

Published: undefined

بی جے پی کونسلر نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی درانداز، روہنگیا یا بنگلہ دیشی ریہڑی پٹری چلا رہا ہو۔ اس کے متعلق ہماری مارکیٹ ایسوسی ایشن سے بات ہوئی اور شناخت کا کام خود مارکیٹ ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔ یہ قابل قدر قدم ہم لوگوں نے اٹھایا ہے۔ ہر ریہڑی پر ان کا نام، فون نمبر اور ان کی ریہڑی کا نمبر ہوگا۔ ساتھ ہی دکانداروں کے ذریعہ آدھار کارڈ مقامی پولیس اور ایم سی ڈی انتظامیہ کو سونپا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined