بہار کے نالندہ میں رام نومی جلوس کے دوران پیش آئے تشدد واقعہ پر اب پولیس سخت رخ اختیار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پرتشدد تصادم معاملہ میں شامل ملزمین واقعہ کے بعد سے ہی فرار ہو گئے تھے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے پولیس نے ہفتہ کے روز ملزمین کے گھر پر قرقی ضبطی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ کارروائی لہیری تھانہ کے تحت گگن دیوان محلہ میں پپو میاں، منا میاں، دیپ نگر تھانہ کے کندن کمار، متھریا محلہ باشندہ کرشنا کمار سمیت 8 فرار لوگوں کے گھر پر کی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کے درمیان کندن کمار نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے۔ پولیس فی الحال کندن سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کندن کمار نے ہی رام نومی جلوس کی قیادت کی تھی۔ ان کے گھر پر بھی قرقی ضبطی کی کارروائی پولیس نے شروع کی تھی حالانکہ انھوں نے خود سپردگی کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرار ملزمین کے گھر پر قرقی ضبطی کے لیے کثیر تعداد میں پولیس فورس پہنچی ہوئی ہے۔ اس کارروائی سے شر پسندوں میں ہلچل کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پولیس لگاتار ملزمین کی گرفتاری کے لیے الگ الگ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے، لیکن اب بھی وہ گرفت سے باہر ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ رام نومی جلوس تشدد کے بعد نالندہ کے ایس پی نے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر جانچ کی کارروائی شروع کر دی تھی۔ ایس آئی ٹی کی قیادت ہیڈکوارٹر ڈی ایس پی ممتا پرساد کر رہی تھیں۔ تشدد واقعہ کے بارے میں ایس پی اشوک مشرا نے پہلے بتایا تھا کہ ملزم بہار چھوڑ کر دوسری ریاست بھاگ گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے لگاتار چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر عدالتی حکم کے بعد قرقی ضبطی کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined