قومی خبریں

نینی تال: دریا میں نہاتے وقت دو نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت

پولیس افسر پرمود کمار ساہ نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس ٹیموں کو بھووالی سے موقع پر بھیجا گیا۔

ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نینی تال: اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں دو الگ الگ واقعات میں ڈوب جانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جب کہ دو نوجوان لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس دونوں کو تلاش کر رہی ہے۔ پہلا واقعہ نینی تال-رانی کھیت روڈ پر بھوجان کے نزدیک پیش آیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ راجستھان کے رہنے والے روی کمار جو بھووالی کے ایئر فورس اسٹیشن میں ٹھیکے پر کام کر رہے تھے، اپنے ساتھی سنجے پانڈے اور دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ رانی کھیت روڈ کے نزدیک کوسی ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران دونوں تیز بہاؤ کی زد میں آگئے۔ اس سے دیگر لوگوں میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

Published: undefined

پولیس افسر پرمود کمار ساہ نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس ٹیموں کو بھووالی سے موقع پر بھیجا گیا۔ دوسری جانب تھانہ رانی کھیت کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد روی کمار کی لاش برآمد ہوئی جبکہ سنجے پانڈے کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

دوسرا واقعہ ہلدوانی کے کاٹھ گودام پولیس اسٹیشن کے تحت گولا پار میں پیش آیا۔ کاٹھ گودام پولیس اسٹیشن کے انچارج پرمود پاٹھک نے بتایا کہ ہلدوانی کے رہنے والے یوراج جوشی اور سدھیر گوڑ گاؤلا ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں اتر گئے اور دونوں لاپتہ ہوگئے۔ فوری طور پر ہلدوانی کاٹھ گودام پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ کچھ دیر بعد یوراج جوشی کو تلاش کرکے اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاپتہ سدھیر گوڑ کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined