ہلدوانی: نینی تال پولیس نے اتراکھنڈ میں اب تک کی سب سے بڑی مقدار میں نشیلی اشیا اسمیک برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا جن سے ایک کلو 75 گرام اسمیک برآمد کی گئی۔ اسمیک کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
Published: undefined
تین گرفتار ملزمان میں سے ایک رویندر سنگھ (27 سال) اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل ہے اور بریلی میں تعینات ہے۔ ایک طالب علم بھی اس گینگ کا رکن ہے اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسمیک اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی اسپلنڈر موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
Published: undefined
کوتوالی لال کنواں کے ایس آئی گورو جوشی نے سبھاش نگر بیریئر پر چیکنگ کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کے قبضے سے 1075.1 گرام اسمیک برآمد کی۔ پولیس نے انسداد منشیات قانون کی دفعہ 8، دفعہ 21، دفعہ 60 کے تحت مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں اسمیک برآمد ہوئی ہے۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے ایک موٹر سائیکل کو روکا، جس پر تین افراد سوار تھے۔ وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔ پولیس نے تینوں کو پکڑ کر تلاشی لی تو ان سے ایک کلو سے زائد سماک برآمد ہوئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں موجودہ قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔
ایس ایس پی نینی تال نے بتایا کہ ملزم مورپال (20 سال) سے 420.9 گرام، ارجن پانڈے (21 سال) سے 439.9 گرام اور رویندر سنگھ سے 214.3 گرام اسمیک برآمد کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined