علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیے آج ایک تاریخی موقع ہے جب پروفیسر نعیمہ خاتون کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ 100 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل 1920 میں بیگم سلطان جہاں کو اے ایم یو کا وائس چانسلر بنایا گیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پروفیسر نعیمہ خاتون اے ایم یو میں ویمنس کالج کی موجودہ پرنسپل ہیں اور وہ کارگزار وائس چانسلر محمد گلریز کی شریک حیات ہیں۔ پروفیسر نعیمہ خاتون کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے منظوری ملنے کے بعد اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ چونکہ ابھی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس لیے پروفیسر نعیمہ خاتون کی تقرری سے قبل الیکشن کمیشن سے منظوری بھی طلب کی گئی تھی۔ جو آفیشیل نوٹیفکیشن سامنے آیا ہے، اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’ویمنس کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون کو پانچ سال کی مدت کے لیے اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ اسے اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق تجویز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے نظریہ سے کوئی اعتراض نہیں ہے، بشرطیکہ اس سے کوئی سیاسی فائدہ نہ لیا جائے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ 1875 میں قائم محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کو 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام دیا گیا تھا۔ 1920 میں ہی بیگم سلطان جہاں کو اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ بیگم سلطان جہاں کا تعلق بھوپال کے شاہی گھرانہ سے تھا۔ اس کے بعد 100 سال کی مدت میں اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کی گئیں پروفیسر نعیمہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined