مہاراشٹر کے ناگپور سیشن کورٹ نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انھیں 11 دسمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ الزام ہے کہ پولس نے انھیں ایک تقریب کے انعقاد کی اجازت دی تھی لیکن اس میں اسلحہ یا لاٹھی وغیرہ رکھنے کے لیے منع کیا گیا تھا، اس کے باوجود اس تقریب میں لاٹھیوں کا مظاہرہ ہوا۔ یہ تقریب اسی سال 7 جون کو ناگپور میں آر ایس ایس دفتر میں منعقد کیا گیا تھا۔
Published: 16 Nov 2018, 12:09 PM IST
ناگپور کے ایک باشندہ اس سلسلے میں ایک عرضی مجسٹریٹ کورٹ میں میں داخل کی تھی جس کو خارج کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں عرضی دہندہ نے سیشن کورٹ میں شکایت کی۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق عرضی دہندہ موہنیش جیون لال جبل پوری کا کہنا ہے کہ ’’پولس نے بغیر اسلحہ ’پتھ سنچالن‘ منعقد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس ریلی میں تقریباً 700 سویم سیوک لاٹھیوں کے ساتھ شامل ہوئے اور یہ تقریب منعقد کرنے کی اجازت کی شرطوں کی خلاف ورزی تھی۔‘‘
Published: 16 Nov 2018, 12:09 PM IST
سیشن کورٹ نے عرضی کو منظور کرتے ہوئے اس سلسلے میں آر ایس ایس سے سوال بھی پوچھے ہیں اور آر ایس ایس سربراہ وک عدالت میں ھاضر ہونے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔
Published: 16 Nov 2018, 12:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Nov 2018, 12:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز