قومی خبریں

مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی نئی کمیٹی تشکیل، ندیم الحق بنے وائس چیئرمین

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جاری گزٹ کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی چیئرمین ہوں گی جب کہ وائس چیرمین راجیہ سبھا رکن ندیم الحق ہوں گے۔

 ندیم الحق، تصویر india.gov.in
ندیم الحق، تصویر india.gov.in 

کولکاتا: طویل انتظار کے بعد مغربی بنگال حکومت نے بنگال اردو اکیڈمی کی نئی کمیٹی کو تشکیل دیدی ہے۔ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ندیم الحق کو وائس چیرمین بنایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری گزٹ کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی چیرمین ہوں گی جب کہ وائس چیرمین ندیم الحق ہوں گے۔

Published: undefined

نئی گورننگ باڈی میں شہاب الدین حیدر جو گزشتہ مدت میں کارگزار وائس چیرمین کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ ریاستی وزیر غلام ربانی، ممبر اسمبلی رقبان الرحمن، کونسلرریحانہ خاتون، پروفیسر امتیاز وحید کلکتہ یونیورسٹی، پروفیسر دبیر احمد، مولانا آزاد کالج۔عالیہ یونیورسٹی کی شعبہ اردو کی ہیڈ درخشاں زریں، نوشاد عالم اسلامیہ ہائر سیکنڈری ہائی اسکول، الیاس اصلاحی، صوفی ابرار کھڑکپور،ڈاکٹر غلام رسول سرور کلکتہ، حلیم صابر شاعر، خورشید غنی انجینئر آسنسول شامل ہیں۔

Published: undefined

گورننگ باڈی میں کئی نئے چہرے شامل ہوئے ہیں وہیں کئی ایسے چہرے ہیں جو گزشتہ کمیٹی کے بھی حصہ رہے ہیں۔ جب کہ جنرل کونسل میں مذکورہ بالا ممبران کے علاوہ شمس صالحین پارک سرکس ہائی اسکول، بچن سنگھ سرل، سابق ممبر اسمبلی مظفر خان، ایم قاسم ہوڑہ، مختار علی کلکتہ، طلعت شہمید آسنسول، اویس قرنی کلکتہ، منصور حسن کلکتہ، پرویز رضا کلکتہ، نسیم عزیزی ہوڑہ، حبیب الرحمن، سہیل داد خان ہوڑہ، چاند محمد سابق ممبر اسمبلی، معظم حسن مالدہ، اشتیاق احمد کلکتہ، ریحان عالم اسلام پور۔ جنر ل کونسل کے ممبران کی تعداد31 ہیں جس میں15 گورننگ باڈی کے ممبران شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined