نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو بی جے پی صدر جے پی نڈا پر الزام عائد کیا کہ ان کا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو لکھا گیا خط جھوٹ سے بھرا ہوا ہے اور منی پور کے مسئلے سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی منی پور کا دورہ کب کریں گے اور وزیر داخلہ امت شاہ اپنی ’بڑی ناکامیوں‘ کی ذمہ داری کب قبول کریں گے؟
Published: undefined
بی جے پی صدر نڈا نے جمعہ کے روز کھڑگے کو ایک خط لکھا جس میں کانگریس پر منی پور کے معاملے پر ’غلط، جھوٹی اور سیاسی مقاصد پر مبنی کہانی‘ کو آگے بڑھانے کا الزام لگایا گیا۔ اس سے قبل، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کے روز صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر منی پور کے مسئلے پر مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے ایک بیان میں کہا، ’’منی پور کے موضوع پر کانگریس صدر نے صدرِ ہند کو خط لکھا اور اس کا جواب دینے کے لیے اب بی جے پی صدر نے کانگریس صدر کو خط لکھا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جے پی نڈا کا خط جھوٹ سے بھرا ہوا ہے اور ’4 ڈی‘ کی حکمت عملی پر مبنی ہے، ’ڈینائل (انکار)‘، ’ڈسٹورشن‘ (تحریف)، ’ڈسٹرکشن‘ (توجہ ہٹانا) اور ’ڈیفیمیشن‘ (بدنام کرنا)۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے کہا کہ منی پور کے عوام جلد از جلد ریاست میں امن، ہم آہنگی اور معمول کی صورتحال کی بحالی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا، ’’وزیر اعظم منی پور کا دورہ کب کریں گے؟ جب زیادہ تر ایم ایل اے وزیر اعلیٰ کے حق میں نہیں ہیں تو آخر کب تک وہ ریاست پر ظلم کرتے رہیں گے؟‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا، ’’ریاست کے لیے ایک مستقل گورنر کی تقرری کب کی جائے گی؟ اور مرکزی وزیر داخلہ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری کب قبول کریں گے؟‘‘ کانگریس نے زور دیا کہ منی پور کے بحران کو سیاسی الزامات کے بجائے فوری حل کی ضرورت ہے تاکہ ریاست میں امن و امان قائم ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز