قومی خبریں

مہاراشٹرا میں جے پی نڈا نے انتخابات کے دوران بغاوت کے امکان کا اظہار کیا

بی جے پی رہنما جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہئے اور دونوں اتحٓادی پارٹیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ پر بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر بی جے پی کی کور کمیٹی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اسمبلی انتخابات کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل اس اہم میٹنگ کے دوران مہایوتی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی اپیل کی گئی۔ پچھلے کچھ دنوں سے شندے اور اجیت پوار کا موقف بدلا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ اجیت پوار اور ایکناتھ شندے کو 'لاڈلی بہن' اسکیم پر الگ الگ مہم چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان دونوں کے درمیان تنازعہ میں بی جے پی کو ثالثی کرنی پڑی۔

Published: undefined

پچھلے کچھ دنوں پہلے کابینہ کی میٹنگ میں اس حوالے سے اجیت پوار اور شیوسینا لیڈر کے درمیان ناراضگی کی خبر آئی تھی۔ اسی لئے جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہئے اور دونوں پارٹیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ اس کے علاوہ جے پی نڈا نے انتخابات کے دوران بغاوت کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈروں کو چوکنا رہنے کو کہا۔

Published: undefined

جے پی نڈا کے ساتھ مرکزی وزیر اور بی جے پی مہاراشٹر کے انچارج بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر پیوش گوئل، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ چندر شیکھر باونکولے، ممبئی یونٹ کے صدر آشیش شیلر، سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے اور قانون ساز کونسلر پروین دریکر فڑنویس کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ممبئی کا دورہ کیا اور شنڈے، فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ میٹنگ کی۔مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات نومبر میں ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined