رابعہ گرلز پبلک اسکول (پرائمری) میں مسابقہ نعت و تقریر کا انعقاد ہوا، جس میں دہلی کے متعدد اسکولوں کی طالبات نے حصّہ لیا۔ مسابقہ کا آغاز اسکول کی طالبہ منال نفیس کی قر أت سے ہوا۔ بعد ازاں مسابقہ میں شرکت کرنے والی طالبات نے شیریں آواز اور مختلف اندازِ خطابت کے ساتھ نعت خوانی اور تقریر (سیرۃ النبیؐ) کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔
Published: undefined
نعتیہ پروگرام میں اوّل پوزیشن ہمدرد پبلک اسکول کی مریم فاطمہ، دوم پوزیشن کریسنٹ اسکول کی اقصیٰ اور سوم پوزیشن خدیجۃ الکبرٰی اسکول کی زنیرہ نے حاصل کیں۔ جبکہ تقریری پروگرام میں اوّل پوزیشن مشترکہ طور پر رابعہ گرلز اسکول کی مریم اور امینیہ اسکول کی عاتکہ، دوم پوزیشن نیو ہورائیزن اسکول کی حمیرہ عقیل اور سوم پوزیشن ہمدرد اسکول کی عارفہ نعمان نے حاصل کیں۔ علاوہ ازیں رابعہ گرلز اسکول کی مائشہ مرزا اور اینگلو عربک اسکول کی رقیہ عمران کو تشجیعی انعامات اور شرکت کرنے والی دیگر طالبات کو بھی سر ٹیفکیٹ و دیگر انعامات سے نوازا گیا۔
Published: undefined
نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر اسکول کے شعبہ اسلامیات کے مدرسین مفتی حافظ شارق حسین، محمد معصوم قاسمی، محمد عرفان قاسمی اور محترمہ جویریہ حسین نے انجام دیے۔ بطور حَکم مفتی سید سجّاد اور مولانا عفّان موجود تھے۔ مسابقہ کی صدر و مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رابعہ اسکول کی مینیجر ڈاکٹر ناہید آر. عثمانی نے تشریف لا کر محفل کو رونق بخشی۔ اپنے خیالات میں انہوں نے والدین کی توجہ، بچّوں کی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف مبذول کرائی اور بچّوں کے اخلاقیات و کردار سازی پر زور دیا۔
Published: undefined
علاوہ ازیں اسکول کی وائس پرنسپل مسز کلثوم زہرا، اسکول کی تمام اساتذہ، پی ٹی اے ممبران بھی موجود تھے۔ پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس مِس صوفیہ شمیم نے آنے والے تمام مہمانانِ عظام اور دیگر اسکول سے تشریف لائے ہوئے تمام اساتذہ کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مسابقہ کے حَکم مفتی سید سجّاد کی دُعا پر بحسن و خوبی پروگرام کا اختتام ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined