مودی حکومت کے آج چار سال پورے ہو گئے ہیں اور حکومت اس کا جشن بھی منا رہی ہے۔ مستحکم حکومت جس کے پاس مکمل اکثریت ہو ، اگر وہ اپنے چار سال پورے ہونے پر اشتہار دے کر اپنے بارے میں بتاتی ہے تو اس کی دو ہی وجہ سمجھ میں آتی ہیں ایک تو عوام میں حکومت کے خلاف ناراضگی کم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے یا پھر دوسری وجہ یہ ہے کہ آئندہ سال عام انتخابات ہونے ہیں ۔ افسوس کا پہلو یہ ہے کہ حکومت کو اپنے کام کاج کے بارے میں بتانے کے لئے کروڑوں روپے اشتہار پر خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔
Published: 26 May 2018, 12:53 PM IST
دوسری جانب حکومت کے چار سال پورے ہونے پر حزب اختلاف نے حکومت پر زبر دست حملہ بولا ہے۔ سال 2014 انتخابات کے دوران مودی کی قیادت والی موجودہ بی جے پی حکومت نے عوام کو جو سبز باغ دکھائے تھے ان کو یاد دلا یا ہے۔ چاہے دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ ہو، کسانوں کو ان کی پیدوار کی اچھی قیمت دینا ہو، ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپے کا آنا ہو، یا شہید ہونے والے ایک ہندوستانی فو جی کے بدلے میں دس پاکستانی فوجیوں کے سر لانا ہو۔
Published: 26 May 2018, 12:53 PM IST
زمینی حقیقت تو یہ ہے کہ روز گار ملنے کی بات تو دور ، بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھی ہے اور گھریلو صنعت نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، کسانوں کی پریشانیوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے،ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، پیداوار کی شرح کم ہو رہی ہے، تیل کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، جرائم میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے ، اقلیتی و دلت طبقہ خوف کے سائے میں زندگی جی رہا ہے، جس کا اثر سوشل میڈیا پر صاف نظر آ رہا ہے۔ بی جے پی کے چار سال پورے ہونے پر کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے ٹوئٹ کیا ’’ نہ اچھے دن نہ سچے دن، اب آگے بڑھیں گے تیرے بن‘‘۔
اپنی کامیابی بتانے کے لئے کسی حکومت کو اشتہار کا سہارا لینے پڑے، تو اس کا سیدھا مطلب ہے کہ اس حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور جو کیا ہے اس کو اشتہار کی ضرورت ہے کیونکہ وہ زمین پر کہیں نظر نہیں آ رہا۔
Published: 26 May 2018, 12:53 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 May 2018, 12:53 PM IST
تصویر: پریس ریلیز