مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے پریاگ راج کی ایک عدالت سے مہنت نریندر گری کی موت معاملے میں تین ملزمین آنند گری، آگھا پرکاش تیواری اور سندیپ تیواری کا پالی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی ہے۔ سی بی آئی نے عدالت میں اپنی درخواست میں کہا کہ تینوں ملزم، جو اس وقت 18 اکتوبر تک عدالتی حراست میں ہیں، پوچھ تاچھ کے دوران صحیح باتوں کا انکشاف نہیں کر رہے ہیں، اور انھوں نے واقعہ کے تعلق سے جڑی کئی چیزوں کو چھپایا ہے۔
Published: undefined
اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے چیف مہنت نریندر گری (72 سال) 20 ستمبر کو باگھمبری مٹھ میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ ایک ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ مہنت نریندر گری کی موت پھانسی لگنے کے سبب دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ لیکن مہنت سے جڑے تمام لوگوں نے ان کے ذریعہ خودکشی جیسا قدم اٹھائے جانے پر شبہات ظاہر کیے تھے۔
Published: undefined
اتر پردیش پولیس کے مطابق مہنت نریندر گری کو آخری بار 20 ستمبر کو دوپہر کے کھانے کے بعد اپنے کمرے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ شام کو جب ان کے شاگردوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی رد عمل نہیں ہوا۔ جب ان کے شاگردوں نے دروازہ توڑا اور کمرے میں داخل ہوئے تو انھوں نے مہنت کو چھت سے پھانسی کے پھندے سے لٹکا پاکا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز