مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ہفتہ کو ایک اور چھ ماہ کی بچی کی پراسرار بخار سے موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے سات ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسی علامات سے مرنے والے بچوں کی تعداد پچھلے سات دنوں میں بڑھ کر سات ہو گئی ہے اور محکمہ صحت اور رضاکار اس معاملے میں لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں کہ اگر بچوں کو تین دنوں سے زیادہ بخار ہو تو فوری طور سے بچے کو اسپتال لے جائیں۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ مانی کچک کے بوروباغان کی چھ ماہ کی بچی عارفہ خاتون کو ہفتہ کی رات سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی اور اسے یرقان ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو علاج کے لیے کافی وقت نہیں مل سکا۔ اس سے قبل عارفہ کا گرملین اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ اس سے قبل ایک اور پانچ ماہ کی بچی نجمہ خاتون کو بخار، سانس لینے میں دشواری اور خشک کھانسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جمعہ کو اس کی بھی موت ہوگئی۔ گزشتہ سات دنوں میں مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں اس پراسرار بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب تک سات ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت 135 بچے یہاں زیر علاج ہیں اور ان میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع جلپائی گوڑی میں چار اور شمالی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع میں ایک اور بچے کی اس بیماری سے موت کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined