نئی دہلی: سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 39ویں برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر اور ان کے پوتے راہل گاندھی نے انہیں یاد کیا۔ راہل گاندھی نے اپنی دادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں اندرا گاندھی کا جسد خاکی نظر آ رہا ہے اور سوگوار اہل خانہ پاس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے جو ویڈیو پوسٹ کی ہے اس میں اندرا گاندھی کی تقریر کے کچھ اقتباسات بھی شامل ہیں۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، ’’میری طاقت، میری دادی! میں ہمیشہ اس ہندوستان کی حفاظت کروں گا جس کے لیے آپ نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ آپ کی یادیں ہمیشہ ساتھ ہیں، دل میں۔‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو کو شیئر کرنے سے قبل راہل گاندھی نے دہلی میں اندرا گاندھی کی آخری آرام گاہ ’شکتی استھل‘ کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی کے کئی رہنما ان کے ساتھ موجود تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 31 اکتوبر 1984 کو اندرا گاندھی کو ان کے دو سیکورٹی گارڈز ستونت سنگھ اور بینت سنگھ نے ان کی رہائش گاہ ایک صفدر جنگ روڈ پر قتل کر دیا تھا۔ قتل سے ٹھیک ایک دن پہلے اندرا گاندھی نے 30 اکتوبر 1984 کو بھونیشور میں ایک جلسہ عام سے کہا تھا، ’’میں آج یہاں ہوں، ہو سکتا ہے کل نہ ہوں۔ مجھے فکر نہیں۔ میں رہوں یا نہ رہوں۔ مجھے لمبی عمر ملی ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی اپنے لوگوں کی خدمت میں گزاری۔ میں اپنی آخری سانس تک یہ کام کرتی رہوں گی۔ جب میں مروں گی تو میرے خون کا ایک ایک قطرہ ہندوستان کو مضبوط کرنے میں استعمال ہوگا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined