پرتاپ گڑھ: فرقہ پرست طاقتوں کی ایک منظم سازش کے تحت مجھے جیل بھجوا کر نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی، جبکہ تین رکنی ججوں کی ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل سیکورٹی ایکٹ ہٹا کر میری رہائی کی راہ کو ہموار کیا اور جیل سے دسہرہ کے موقع پر میری رہائی ہوئی، جو فرقہ پرست طاقتوں کے منہ پر قرارہ طمانچہ ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی منظم سازش کے تحت مجھے ایثار و قربانی کے تہوار عیدالاضحٰی کے ایک روز قبل غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا اور جیل بھیج کر این ایس اے کے تحت کارروائی کر کے میرے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی۔ پیس پارٹی آئین، جمہوریت و انسانیت پر اعتماد کرتی ہے۔ پیس پارٹی کی آئینی و انسانی کارگزاری سے خوفزدہ فرقہ پرست اقتدار نے میرا و پارٹی کارکنوں کے حوصلوں کو توڑنے کے لیئے غیر آئینی و غیر قانونی طریقے سے مجھے گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اس کے برعکس میری گرفتاری سے پیس پارٹی کے حوصلوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
آج سیاسی طور سے پیس پارٹی ایک مضبوط حریف کے طور پر سامنے ہے۔ ہم کسی بھی ظلم سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ پیس پارٹی عوام کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑتی رہے گی، تین رکنی ججوں کی ایڈوائزری کمیٹی نے این ایس اے ہٹا کر دسہرہ کے تہوار پر میری رہائی کی راہ ہموار کی، ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ فرقہ پرست اقتدار میں اگر ذرا سی شرم و حیا باقی ہے تو استعفیٰ دے کر عوام کی ناراضگی کا سامنا کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined