قومی خبریں

’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں‘ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ان کے خاندان اور بچوں سے ملاقات بھی شیشے کی دیوار سے کرائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال فائل فوٹو / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال فائل فوٹو / تصویر: آئی اے این ایس

 

rعام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ان (کیجریوال) کے خاندان اور بچوں سے ملاقات شیشے کی دیوار سے کرائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو زیڈ پلس سیکورٹی حاصل ہے مگر جب وہ کیجریوال سے ملے تو ان کے درمیان شیشے کی دیوار تھی۔ بی جے پی نے اس کارروائی سے صاف کر دیا ہے کہ اسے کجریوال سے نفرت ہے۔ عآپ کے لیڈر نے کہا کہ اروند کیجریوال کو 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے، ان پر تشدد کرنے کا منصوبہ ہے، ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور خاندان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ جبکہ اروند کیجریوال مختلف مٹی سے بنے ہیں، انہوں نے آئی آر ایس سروس چھوڑ دی ہے، توڑنے کی کوششوں میں وہ مزید مضبوط ہوں گے۔

Published: undefined

بھگونت مان اور وزیر اعلیٰ کیجریوال نے 15 اپریل کو تہاڑ جیل میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اروند کیجریوال کے ساتھ جیل میں سخت گیر مجرم جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں دو الگ الگ سماعتوں میں یکم اپریل تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں یکم اپریل کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں تہاڑ بھیج دیا۔ 15 اپریل کو ان کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیشی ہوئی اور عدالت نے 23 اپریل تک ان کی عدالتی تحویل میں اضافہ کردیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined