قومی خبریں

’کرناٹک کے لوگوں کو میرا سلام، یہ کل کے لیے ایک سبق ہے‘، کرناٹک کے ریزلٹ پر ممتا بنرجی کا بیان

این سی پی چیف شرد پوار کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا اصل مقصد کرناٹک میں بی جے پی کو شکست دینا تھا، میں گزشتہ آٹھ دس دنوں سے عوامی جلسوں میں کہہ رہا ہوں کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست ہوگی۔‘‘

وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی / تصویر بشکریہ ٹوئتر  / @ANI
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی / تصویر بشکریہ ٹوئتر / @ANI 

کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ حکومت تشکیل دینے کے لیے 113 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی کی ضرورت تھی، لیکن کانگریس نے 135 سے بھی زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں۔ یعنی کانگریس بغیر کسی مدد اور بلاخوف اب ریاست میں حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔ کرناٹک کے انتخابی نتائج پر اب ملک کے سرکردہ لیڈران کا رد عمل آنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ غیر کانگریسی لیڈران بھی کرناٹک کے نتائج کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ ان لیڈروں میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کرناٹک میں بی جے پی کی شکست فاش پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے کرناٹک کے ریزلٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تبدیلی کے حق میں نتیجہ خیز مینڈیٹ کے لیے کرناٹک کے لوگوں کو میرا سلام۔ ظالم تاناشاہی اور اکثریت پسندی کی سیاست کی یہ شکست ہے۔ جب لوگ اکثریت اور جمہوری طاقتوں کو جیتنا چاہتے ہیں تو حاوی ہونے کے لیے کوئی بھی سنٹرل ڈیزائن ان کی چاہت کو دبا نہیں سکتا ہے۔ یہ کہانی کی اخلاقیات ہے، کل کے لیے سبق۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی پر این سی پی چیف شرد پوار نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارا اصل مقصد کرناٹک میں بی جے پی کو شکست دینا تھا۔ میں گزشتہ آٹھ دس دنوں سے عوامی جلسوں میں کہہ رہا ہوں کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست ہوگی۔ بھلے ہی بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے کئی جگہوں پر میٹنگیں اور روڈ شو کیے، لیکن ہمیں یقین تھا کہ ووٹوں کے ذریعہ سے لوگ اپنا غصہ ظاہر کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined