قومی خبریں

میرے والد نے نتیش سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا: چراغ پاسوان

ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان نے جذباتی خط میں کہا کہ جے ڈی یو نے ایل جے پی کو ہمیشہ توڑنے کا کام کیا ہے۔

چراغ پاسوان، تصویر یو این آئی
چراغ پاسوان، تصویر یو این آئی 

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے منگل کے روز کھلا خط لکھ کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ ان کے والد رام ولاس پاسوان نے کبھی بھی نتیش کمار سے سمجھوتہ نہیں کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ نتیش نے رام ولاس پاسوان کو بے عزت کرنے اور سیاسی طور پر انہیں ختم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

Published: undefined

ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ نے جذباتی خط میں مزید کہا کہ جے ڈی یو نے ایل جے پی کو ہمیشہ توڑنے کا کام کیا ہے۔ چراغ نے خط میں لکھا کہ ’’فروری 2005 کے انتخابات میں ہمارے 29 ارکان اسمبلی کو توڑا گیا اور بہار کے ریاستی صدر کو توڑنے کا کام کیا گیا۔ نومبر 2005 میں ہوئے انتخابات میں ہمارے تمام فتحیاب ارکان اسمبلی کو بھی توڑنے کا کام جے ڈی یو نے کیا۔‘‘

Published: undefined

چراغ نے مزید لکھا، ’’2020 میں فتحیاب ارکان اسمبلی کو بھی توڑنے کا کام جے ڈی یو کی جانب سے ہی کیا گیا۔ اب ایل جے پی کے 5 ارکان پارلیمنٹ کو بھی جے ڈی یو نے اپنی ’بانٹو اور راج کرو‘ کی پالیسی کو دہرایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ رام ولاس پاسوان کی زندگی میں کئی مرتبہ نتیش کی جانب سے ان کے سیاسی قتل کی کوشش کی گئی۔ دلت اور مہادلت میں تقسیم اس کی ایک مثال ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے قائد رام ولاس پاسوان اور میں نے دلت اور مہا دلت طبقہ میں کبھی کوئی فرق نہیں سمجھا۔ سبھی کو یکجا کر کے درج فہرست ذات کے لوگوں کے لئے جدوجہد کی، لیکن نتیش کمار نے مجھے اور میرے والد کو بے عزت کرنے اور سیاسی طور پر ختم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ اتنا کچھ ہونے پر بھی ہمارے قائد رام ولاس واسوان نے کبھی ہار نہیں مانی۔‘‘

Published: undefined

چراغ نے خط کے ذریعے کہا، ’’مجھے تعجب ہوتا ہے کہ پارٹی سے نکالے گئے ارکان پارلیمنٹ کس طرح ایک ایسے شخص کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہمارے لیڈر رام ولاس پاسوان کو ہی نہیں بلکہ بہار کے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔

Published: undefined

چراغ نے آخر میں پارٹی کارکنان سے کہا، ’’ساتھیو! آنے والے وقت میں ہم سب کو ایک لمبی سیاسی اور نظریاتی جنگ لڑنی ہے۔ یہ جنگ کسی مخصوص فرد کے وجود کی بقا کے لئے نہیں ہوگی بلکہ رام ولاس پاسوان کے نظریہ کو بچانے کے لئے ہوگی۔ انہوں نے کہا ’ایل جے پی ہماری تھی اور ہماری رہے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined