کشی نگر: کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں موجود نفرت اور غصے کو نکالنا ان کا اہم ہدف ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں کشی نگر کے مجھولی بازار میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں نفرت ہے، غصہ ہے۔ ہمار کام اس نفرت کو مٹانا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکز کی فصل بیما اسکیم میں چوکیدار نے کسانوں سے ہزاروں کروڑوں روپئے لوٹے ہیں۔ یہ فصل بیما اسکیم نہیں ’گھپلہ یوجنا ‘ہے۔ کانگریس کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اقتدار میں آنے پر کسانوں اور ضرورت مندوں کو ’نیائے‘ اسکیم کے تحت انصاف دیا جائے گا۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں پی ایم مودی نے دعوی کیا تھا کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے۔ بیرون ملک جمع کالا دھن واپس لائیں گے اور ہر غریب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرائیں گے۔ ان وعدوں کے برخلاف اس وقت ملک میں بے روزگاری گذشتہ 45 سالوں میں سب سے خراب سطح پر ہے۔
Published: undefined
کسان و غریبوں کے کھاتے میں روپئے نہیں آئے بلکہ مودی نے امبانی کے 30 ہزار کروڑ اور اڈانی کے 45 ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کردیا۔ نوٹ بندی سے کالا دھن واپس آنے کے بجائے بڑے سرمایہ کاروں کا کالادھن سفید کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے 22 لاکھ نوکریاں بھرنے کا وعدہ کیا ہے اور اقتدار میں آنے پر اسے پورا کرے گی۔ نیائے اسکیم غریبوں کی تقدیر کو بدلے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز