قومی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: ایم وی اے میں سیٹوں کی تقسیم، تینوں بڑی پارٹیاں 85-85 سیٹوں پر اتاریں گی امیدوار

کانگریس، شیوسینا یو بی ٹی اور این سی پی-ایس پی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہو گئی ہے، تینوں ہی پارٹیوں نے اتفاق رائے سے 85-85 سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، بقیہ 18 سیٹیں دیگر اتحادیوں کو ملیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>ایم وی اے کی پریس کانفرنس سے لیڈران بات کرتے ہوئے /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایم وی اے کی پریس کانفرنس سے لیڈران بات کرتے ہوئے /  تصویر: آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس، این سی پی-ایس پی اور شیوسینا یو بی ٹی اتحاد ’مہاوکاس اگھاڑی‘ کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ تینوں پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے طے کیا ہے کہ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں میں سے 255 سیٹوں پر تینوں پارٹیاں برابر برابر، یعنی 85-85 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گی۔ 15 سیٹوں پر ان تینوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت ہونا باقی ہے۔ باقی بچی 18 سیٹیں ایم وی اے کی دیگر اتحادی پارٹیوں میں تقسیم کیے جانے پر بھی بات چیت ہو چکی ہے۔ کانگریس، این سی پی-ایس پی اور شیوسینا یو بی ٹی کے علاوہ ایم وی اے میں سماجوادی پارٹی، سی پی ایم اور ایس ڈبلیو پی شامل ہے۔

Published: undefined

سیٹوں کی تقسیم سے متعلق این سی پی-ایس پی کے سینئر لیڈر شرد پوار کی قیادت میں ہوئی میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر نانا پٹولے، شیوسینا لیڈر سنجے راؤت اور دیگر لیڈران نے مشترکہ پریس کانفرنس کر تفصیلی جانکاری دی۔ حالانکہ شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کے درمیان 270 سیٹوں پر اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے۔ اس طرح ان تینوں پارٹیوں کے درمیان مجموعی طور پر 270 سیٹیں تقسیم ہوں گی۔

Published: undefined

مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی اور بایاں محاذ سے بات چیت ابھی باقی ہے۔ ان سے گفت و شنید کے بعد بچی ہوئی سیٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات چیت 24 اکتوبر کو ہوگی اور امید ہے کہ جمعرات کو ہی تصویر صاف ہو جائے گی۔ انھوں نے ایم وی اے کی سبھی پارٹیوں میں اتحاد کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ ہماری حکومت آنے والی ہے، سبھی متحد ہو کر اس انتخاب میں لڑنے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان شیوسینا نے اپنے 65 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو وسط ممبئی میں ورلی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یوتھ سینا لیڈر اور ٹھاکرے کے رشتہ دار ورون سردیسائی باندرہ (مشرق) سے انتخاب لڑیں گے۔ جاری فہرست پر نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ شیوسینا یو بی ٹی نے اپنے بیشتر اراکین اسمبلی کو پھر سے امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

بدھ کی شام جاری اس فہرست میں ٹھاے کی کوپری-پنچ پاکھڑی اسمبلی سیٹ پر شیوسینا یو بی ٹی نے کیدار دیگھے کو میدان میں اتارا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اسی سیٹ سے امیدوار ہیں۔ کیدار دیگھے شیوسینا کے آنجہانی لیڈر آنند دیگھے کے رشتہ دار ہیں اور آنند دیگھے کو ایکناتھ شندے اپنا سیاسی گرو مانتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined