قومی خبریں

’رام بی جے پی مُکت ہو چکے ہیں‘، مہاوکاس اگھاڑی نے مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب ساتھ لڑنے کا کیا اعلان

ادھو ٹھاکرے سے جب یہ سوال کیا گیا کہ جو لوگ آپ کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں، کیا انھیں واپس پارٹی میں لیا جائے گا؟ اس پر ادھو نے جواب دیا کہ ’بالکل نہیں‘۔

<div class="paragraphs"><p>مہاوکاس اگھاڑی کے سرکردہ لیڈران پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ویڈیو گریب</p></div>

مہاوکاس اگھاڑی کے سرکردہ لیڈران پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ویڈیو گریب

 

آج ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی سخت تنقید کی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’میں 22 جنوری کو کالارام مندر گیا تھا۔ 23 جنوری کو ناسک میں کہا گیا کہ بی جے پی مُکت رام چاہتی ہے۔ ایودھیا اور ناسک میں رام بی جے پی مُکت ہو گئے ہیں۔ جہاں جہاں رام ہیں، وہاں وہاں بی جے پی ہار گئی ہے۔ رام بی جے پی مُکت ہو گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس پریس کانفرنس میں جب ادھو ٹھاکرے سے یہ سوال کیا گیا کہ جو لوگ آپ کی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں، کیا آپ انھیں واپس پارٹی میں شامل کریں گے؟ اس کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے واضح لفظوں میں کہا ’بالکل نہیں‘۔ یعنی ادھو ٹھاکرے نے ایسے کسی بھی لیڈر کو اپنی پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے سے منع کر دیا ہے جو ان کا ساتھ چھوڑ کر یا تو بی جے پی میں شامل ہوئے یا پھر ایکناتھ شندے کے ساتھ چلے گئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز ایم وی اے میں شامل تینوں پارٹیوں (کانگریس، شیوسینا-یو بی ٹی، این سی پی-ایس پی) نے ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ ’’ہماری میٹنگ ہوئی ہے۔ ہم سب ساتھ ہیں، سبھی ساتھ مل کر آگے چلیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اسمبلی انتخاب قریب ہے، ہم سبھی پارٹیاں اس انتخاب کو ایک ساتھ مل کر لڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس پریس کانفرنس میں ادھو ٹھاکرے نے ایک پرانے گانے کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم ’پاریجات‘ میں ’میرے دروازے کے پاس پھول کیوں گرتے ہیں؟‘ گانا مانک ورما کا ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے تو شرد پوار جانتے ہیں۔ پھر بھی ہم پاریجات کو پانی ڈالنے کے لیے نہیں چھوڑیں گے۔ کچھ ماہ قبل امت شاہ نے کہا تھا کہ نتیش کمار کے لیے دروازے بند ہیں، چندربابو کے لیے دروازے بند ہیں۔ ساتھ ہی ادھو یہ بھی کہتے ہیں کہ بی جے پی کے ہی لوگ کہتے تھے کہ آئین بدلنے والا ہے۔ انھوں نے ہی اس روایت کو قائم کیا تھا۔ اچھے دن کی کہانی کا کیا ہوا؟ 15 لاکھ کا کیا ہوا؟ اگر ہم چیزوں کو 2014 تک لے جائیں تو کہانی کس نے طے کی؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined