بیگو سرائے: گھر سے غیر قانونی کارتوس برآمد ہونے کے معاملے میں لگ بھگ تین ماہ سے فرار چل رہی بہار کے چیریا بریار پور سے حزب اقتدار جنتاد ل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کی معطل ممبر اسمبلی منجو ورما کے خلاف عدالت نے قرقی ضبطی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
منجو ورما کے خلاف پولیس نے بیگو سرائے ضلع میں منجھول واقع چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دے کر اشتہار اور قرقی ضبطی کا حکم جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 82 اور 83 کے تحت اشتہار اور قرقی ضبطی کا حکم دینے کی اپیل کی تھی ۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر یہ ہدایت جاری کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم سانحہ کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کو سابق سماجی فلاح کی وزیر منجو ورما کے شوہر چندر شیکھر ورما کا قریبی مانا جاتاہے ۔ اسی کیس کو لیکر منجو ورما کو نتیش کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
اس معاملے میں منجو ورما کے شوہر کانام آنے کے بعد مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) نے ان کے بیگو سرائے کے چیریا بریا پور تھانہ علاقہ کے ارجن ٹولہ واقع ان کے گھر پر اس سال سترہ اگست کو چھاپے ماری کی تھی ۔ چھاپے ماری کے دوران لگ بھگ پچاس غیر قانونی کارتوس برآمد کئے گئے تھے۔ اس معاملے میں منجو ورما اور ان کے شوہر کے خلاف بیورو نے چیریا بریا ر پور تھانہ میں آرمس ایکٹ کا معاملہ درج کرایا تھا۔ منجو ورما کے شوہر نے اس معاملے میں 29 اکتوبر کو بیگو سرائے عدالت میں خود سپردگی کی تھی جبکہ وہ پولیس سے راہ فرار اختیار کرتی آرہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز