مظفر پور: بہار کے ضلع مظفر پور کے ایم ڈی ڈی ایم کالج امتحان سنٹر میں جمعہ کے روز میٹرک کا امتحان دینے کے لیے آنے والی ایک خاتون اچانک زچگی کے درد سے کراہنے لگی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے شام کے وقت ایک بچے کو جنم دیا۔ امتحان کے دوران پیدا ہونے بچے کا نام والدین نے ‘امتحان‘ ہی رکھ دیا ہے۔
Published: undefined
ایم ڈی ڈی ایم کالج پر قائم امتحان مرکز کی انچارج ڈاکٹر میرا مدھومیتا نے بتایا کہ اس کالج میں جمعہ کے روز دوسری شفٹ میں میٹرک کے امتحان میں شامل شانتی دیوی نے ایک گھنٹے تک امتحان کا پرچہ حل کرنے کے بعد اچانک زچگی کے درد سے بے حال ہو گئی۔
Published: undefined
ڈیوٹی پر مامور ٹیچر نے اس کی اطلاع فوری طور پر امتحان مرکز کی انچارج کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد شانتی کو الگ کمرے میں لٹا دیا گیا اور اس کی اطلاع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دی گئی۔ ان کی ہدایت کے بعد شانتی کو ایمبولینس کے ذریعہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں اس نے شام کو بیٹے کو جنم دیا۔
Published: undefined
شانتی اپنے بیٹے کی پیدائش پر خوش ہے۔ شانتی کے شوہر برجو ساہنی کا کہنا ہے کہ وہ زچگی کے درد سے قبل معروضی سوالات حل کر چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ شانتی کے شوہر نے کہا کہ ’بھگوان‘ نے امتحان کے دوران انہیں اولاد سے نوازا، اسی وجہ سے اس کا نام ’امتحان' رکھا گیا ہے۔ شانتی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملازمت کرنے کی خواہشمند ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز