اتر پردیش کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے آج یوگی حکومت کے وزیر برائے گنّا سریش رانا اور سردھنا کے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے خلاف مظفر نگر فساد معاملہ کو لے کر درج کیسوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ دونوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دے کر سال 2013 میں ہوئے فسادات کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 27 اگست 2013 کو مظفر نگر کے ملک پورہ علاقے میں ممیرے بھائیوں سچن اور گورو کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے خلاف ننگلا مندوڑ میں مہاپنچایت ہوئی تھی۔ اس پنچایت کے بعد ہی ضلع میں فساد بھڑکا تھا۔ پولس نے اس مہاپنچایت میں شامل سریش رانا جو ابھی بی جے پی حکومت میں وزیر برائے گنّا ہیں، سردھنا سے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم، بجنور کےس ابق رکن پارلیمنٹ بھارتیندر سنگھ، سادھوی پراچی اور شیام پال کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Published: undefined
اتر پردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت نے اسی سال کے شروع میں کابینہ وزیر سریش رانا، رکن اسمبلی سنگیت سوم اور کپل دیو کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد سرکاری وکیل راجیو شرما نے مظفر نگر واقع اے ڈی جے کورٹ میں سی آر پی سی کی دفعہ 321 کے تحت درخواست داخل کی تھی تاکہ عدالت سے ان مقدمات کو ختم کیا جا سکے۔ اسی درخواست پر آج اپنا حکم سناتے ہوئے عدالت نے دونوں لوگوں کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ صادر کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز