مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفرنگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ خالی ہونے کے بعد منگل کے روز الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ کھتولی اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ یوپی میں مین پوری لوک سبھا سیٹ اور رامپور اسمبلی سیٹ کے ساتھ ہی کھتولی میں بھی ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے کھتولی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لئے نامزدگیوں کا عمل 10 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سیٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے آخری تاریخ 17 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ 18 نومبر کو نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ نامزدگیوں کو 21 نومبر تک واپس لیا جا سکے گا۔ پانچ دسمبر کو پولنگ ہوگی اور آٹھ دسمبر کو نتیجہ جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ مظفر نگر فسادات میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر مظفر نگر ضلع کے کھتولی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی کی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔ اب اسمبلی سکریٹریٹ نے اسے خالی سیٹ قرار دے دیا ہے، پیر کے روز اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز