مظفر نگر: یومِ آزادی کے موقع پر کسان تنظیم ’بھارتیہ کسان یونین‘ نے پانی میں اتر کر پرچم لہرایا۔ انہوں نے دریائے ہنڈن پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ملک بھر میں آزادی کی 78ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔ تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی گئی۔ اسی ضمن میں اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ لیکن یہاں ایک جگہ پرچم کشائی کا منظر عام نہیں تھا۔ چرتھاول تھانہ علاقہ کے سکندر پور گاؤں میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکنوں نے دریائے ہنڈن میں اتر کر پرچم لہرا کر اور قومی ترانہ گا کر یوم آزادی منایا۔
Published: undefined
دراصل گزشتہ کئی سالوں سے سکندر پور گاؤں میں دریائے ہنڈن پر پل بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر خواتین اور کسانوں کو اپنے جانوروں کے لیے چارہ لانے کے لیے گہرے پانی میں اترنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
دریائے ہنڈن پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا ہے۔ اس کے باوجود انہیں حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی یقین دہانی نہیں ملی۔ اپنے مطالبے پر حکومت اور انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کے لیے کسانوں نے پانی میں اتر کر یوم آزادی منایا۔
Published: undefined
کسان لیڈر وکاس شرما نے کہا، ’’ہم نے ایک سال قبل دریائے ہنڈن پر پل کی تعمیر کے لیے تحریک چلائی تھی لیکن ابھی تک پل نہیں بن سکا۔ ہماری ماؤں، بہنوں اور کسان بھائیوں کو دریا میں اتر کر دوسرے سرے تک پہنچنا پڑتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’انتظامیہ کو ہمارے مسائل کی کوئی پروا نہیں۔ آج یوم آزادی کے موقع پر ہم دریا میں اترے اور پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ہم سب نے یہ عہد کیا ہے کہ جب تک پل نہیں بنایا جاتا ہم غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز