بیگوسرائے: مظفرنگر گرلز ہاسٹل عصمت دری معاملہ میں فرار چل رہی بہار کی سابق وزیر منجو ورما کی املاک پولس نے قرق کر لی ہے۔ بیگوسرائے میں منجو ورما کی رہائش گاہ پر املاک قرق کرنے کی کارروائی انجام دینے کے لئے بڑی تعداد میں پولس اہلکار پہنچے۔ یہ کارروائی عدالتی حکم سے انجام دی گئی۔
Published: 17 Nov 2018, 5:09 PM IST
قبل ازیں، پولس نے منجو ورما کی رہائش پر نوٹس چسپاں کر دیا تھا، ساتھ ہی گھر کے باہر منادی بھی کرائی گئی تھی۔ ساتھ ہی پولس نے بیان جاری کر کے کہا تھا کہ منجو ورما نے اگر خود سپردگی نہیں کی تو ان کی املاک کو قرق کر لیا جائے گا۔
Published: 17 Nov 2018, 5:09 PM IST
واضح رہے کہ، منجو ورما کے خلاف پولس نے بیگو سرائے ضلع میں منجھول واقع چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دے کر اشتہار اور قرقی کا حکم جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔ پولس نے یہ اپیل تعزیرات ہند کی دفعہ 82 اور 83 کے تحت کی تھی۔ عدالت نے پولس کی درخواست پر قرقی کا حکم صادر کر دیا۔
Published: 17 Nov 2018, 5:09 PM IST
واضح رہے کہ مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم سانحہ کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کو سابق سماجی فلاح و بہبود کی وزیر منجو ورما کے شوہر چندر شیکھر ورما کا قریبی مانا جاتا ہے۔ اسی کیس کو لیکر منجو ورما کو نتیش کابینہ سے استعفیٰ بھی دینا پڑا تھا۔
Published: 17 Nov 2018, 5:09 PM IST
اس معاملے میں منجو ورما کے شوہر کا نام آنے کے بعد مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے ان کے بیگو سرائے کے چیریا بریا پور تھانہ علاقہ کے ارجن ٹولہ واقع ان کے گھر پر اس سال 17 اگست کو چھاپے ماری کی تھی۔ چھاپے ماری کے دوران لگ بھگ پچاس غیر قانونی کارتوس برآمد کئے گئے تھے۔ اس معاملے میں منجو ورما اور ان کے شوہر کے خلاف چیریا بریار پور تھانہ میں آرمس ایکٹ کا معاملہ درج کرایا تھا۔ منجو ورما کے شوہر نے اس معاملے میں 29 اکتوبر کو بیگو سرائے عدالت میں خود سپردگی کر دی تھی جبکہ خود وہ پولس سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔
تین مہینے سے پولس منجو ورما کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ ہاتھ نہیں آسکیں۔ پولس لگاتار ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے یہاں تک کہ ان کے کئی رشتہ داروں کے گھروں کی بھی تلاشی لی جا چکی ہے۔
Published: 17 Nov 2018, 5:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Nov 2018, 5:09 PM IST