اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے مسلمانوں کی آبادی کے تعلق سے ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ سنبھل میں مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلدیو سنگھ نے کہا کہ ’’مسلم تو پہلے سے ہی بچے پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں، ان کو کون روک رہا ہے۔ ان کا کام ہی صرف کھانا، پینا اور بچے پیدا کرنا ہے۔ بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا، بہتر پرورش کرنا ان کی سوچ نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
بلدیو سنگھ نے یہ بیان اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ایک لیڈر کی اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دیا جس میں کہا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے چاہئیں تاکہ اویسی وزیر اعظم بن سکیں۔ بلدیو سنگھ نے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان جیسے لیڈر خواتین اور لڑکیوں کے لیے بے عزتی والے تبصرے کرتے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی حکومت کے ذریعہ لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کیے جانے کی مخالفت کرنے والی سماجوادی پارٹی کی بلدیو سنگھ نے مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی لیڈران لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھائے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں جو ان کی خواتین مخالف سوچ ظاہر کرتی ہےـ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined