مکہ مکرمہ: مفتی اعظم و امام کعبہ نےمسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران اس قول رسولؐ کو دہرایا کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ بظاہر عالمی حالات کے پس منظر میں انہوں نے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے تمام مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے کا بھائی بنایا ہے اور اچھے اخلاق، بہترین سلوک آج دنیا کی ضرورتیں ہیں۔ اللہ کی رحمت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
Published: undefined
الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے، مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں، اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا، مسلمانوں کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے، جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے دنیا و آخرت کے ڈر سے نجات دلاتا ہے، اے عقل والو ! اللہ کی اس کائنات اور اس کے نظام پر بار بارغور کرو، اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ آج اپنی نعمت کو پورا کر دیا، اللہ نے قرآن میں فرمایا، آج کے دن ہم نے دین مکمل کر دیا، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں۔
Published: undefined
خطبہ حج میں کہا گیا کہ ماہ رمضان میں رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، قرآن میں فرمایا گیا اللہ اپنی رحمت سے جسے چاہتا ہے علم عطا فرماتا ہے، نبی کریم ﷺ نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں، نبی کریمؐ نے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا، رحم دلی سے آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قائم کرو، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، نفرتیں ختم کرے، انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں۔
Published: undefined
امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج میں کہا اللہ کی خصوصی رحمت اور فضل کے باعث انسان جنت میں داخل ہوگا، تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے میں ہی فلاح ہے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہیں، تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں، جو اپنے نفس کا تزکیہ کرتا ہے اللہ اسے پاکی عطا فرماتا ہے، فرض نماز کی پابندی کرو، نماز اسلام کا اہم رکن ہے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے، اللہ کی رحمت سے ہی ہم شیطان کے وسوسوں سے بچے رہتے ہیں، مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، مومن ایک دوسرے کیلئے مغفرت کی دعا کرے۔
Published: undefined
خطبہ حج میں کہا گیا کہ نماز قائم کریں، برائی کو روکیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، اہل ایمان اللہ سے رحمت مانگیں، فرشتے اہل ایمان کیلئے رحمت کی دعا کرتے ہیں، غلطیاں معاف کرنے سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے، اپنے گناہوں سے توبہ کرو، اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں، حجاج کرام ! آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہو رہا ہے، حجاج کرام دعا میں مشغول رہیں، سب کیلئے دعائیں کریں، نبی کریمؐ نے بچوں کے ساتھ رحم دلی کی تلقین فرمائی۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا