نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی بیاہ کے موقع پر بیجا رسوم و رواج سے اجتناب کریں اور سنت و شریعت کے مطابق نکاح کے معاملات کو انجام دیں۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے آسان نکاح مہم کی شکل میں کی جا رہی جدوجہد کی ستائش کی اور علمائے کرام اور سماجی کارکنان سے اس مہم کو آگے بڑھانے کی گذارش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا ہوگی۔
Published: undefined
مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا، ’’دین اسلام زندگی کے تمام شعبوں میں ہماری رہنمائی کرتا ہے، اس لیے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ہر شعبہ میں حلال و حرام کی حد بندیوں کا خیال رکھیں، بطور خاص اپنے معاملات کو درست رکھیں، ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کریں اور اپنے معاشرتی امور کو شریعت کے مطابق انجام دیں، خصوصاً اسوۂ نبوی کے مطابق نکاح کا انعقاد کریں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے دین کو عبادات کی حد تک محدود کر دیا ہے اور معاشرتی امور میں غفلت برتی جا رہی ہے، شادیوں میں جہیز کا لین دین ہو رہا ہے اور اسراف سے کام لیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسلام اور اسلامی شریعت کی بدنامی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ شادی بیاہ کے موقع پر بیجا رسوم ورواج سے اجتناب کریں اور سنت و شریعت کے مطابق نکاح کے معاملات کو انجام دیں۔‘‘
Published: undefined
مولانا رابع حسنی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نکاح کو آسان بنانے کے سلسلے میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آسان مسنون نکاح مہم کی شکل میں جدوجہد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس مہم کو اہم قرار دیتے ہوئے علمائے کرام اور سماجی کارکنان سے اس مہم کو آگے بڑھانے کی گزارش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتیجے میں معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined