قومی خبریں

مسلم طالب علم عرفان نے یوپی سنسکرت بورڈ میں کیا ٹاپ، ٹیچر بننے کی خواہش

چندولی کے ایک اسکول کے مسلمان طالب علم نے یوپی سنسکرت بورڈ کے امتحان میں ٹاپر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ طالب علم عرفان نے 82.72 فیصد نمبر حاصل کرکے پورے اتر پردیش میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

چندولی: چندولی کے ایک اسکول کے ایک مسلمان طالب علم نے اتر پردیش سیکنڈری سنسکرت ایجوکیشن کونسل، لکھنؤ کے ذریعہ منعقدہ یوپی سنسکرت بورڈ کے امتحان میں ٹاپر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ اتر مدھیما یعنی انٹرمیڈیٹ کے طالب علم عرفان نے 82.72 فیصد نمبر حاصل کر کے پورے اتر پردیش میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ عرفان کی اس کامیابی کا خوب چرچا ہو رہا ہے اور اس سکول کے اساتذہ بھی بہت خوش ہیں۔

Published: undefined

عرفان کو سنسکرت کے مضمون میں بہت کم نمبر ملے ہیں لیکن اس کے باوجود عرفان کے دوسرے مضامین میں اچھے نمبر ہیں۔ اس کے نتیجے میں عرفان نے اتر پردیش سیکنڈری سنسکرت ایجوکیشن کونسل کے ذریعہ منعقدہ اتر مدھیما یعنی انٹرمیڈیٹ امتحان میں پوری ریاست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Published: undefined

عرفان کو لازمی سنسکرت کے پہلے پرچہ میں 50 میں سے 19 نمبر ملے جبکہ عرفان کو لازمی سنسکرت کے دوسرے سوالیہ پرچے میں صرف 20 نمبر ملے۔ اس کے علاوہ ادب اول میں 100 میں سے 93، ادب دوم میں 100 میں سے 83، ہندی میں 100 میں سے 82، سوشیالوجی میں 100 میں سے 87، جغرافیہ میں 100 میں سے 97 اور انگریزی مضمون میں 100 میں سے 70 نمبر آئے ہیں۔ اتر مدھیما کے پہلے سال میں عرفان نے کل 700 نمبروں میں سے 607 نمبر حاصل کیے ہیں۔ گیارہویں اور بارہویں سال کے نمبروں سمیت عرفان نے کل 1400 نمبروں میں سے 1158 نمبر حاصل کیے ہیں۔

Published: undefined

مشرقی اتر پردیش کے چندولی ضلع کی سکل ڈیہا تحصیل کے جنداس پور گاؤں کا رہنے والا عرفان گاؤں سے کچھ فاصلے پر واقع شری سمپورنانند سنسکرت اتر سیکنڈری اسکول پربھوپور میں زیر تعلیم ہے۔ عرفان کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے۔ والد صلاح الدین مزدوری اور کھیتی باڑی کر کے گھر چلاتے ہیں۔ 18 سالہ عرفان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

عرفان کے سکول کے اساتذہ کے مطابق وہ پڑھنے لکھنے میں بہت ذہین لڑکا ہے اور اس کی لکھاوٹ بھی بہت خوبصورت ہے۔ اساتذہ نے یہ بھی بتایا کہ عرفان مستقبل میں استاد بننا چاہتا ہے۔ جاری کردہ نتائج میں بلیا کے شیو دیال گپتا دوسرے اور پرتاپ گڑھ کے وکاس یادو تیسرے نمبر پر رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined